آنحضرت ﷺ اور امنِ عالم — Page 23
آنحضرت صلی ا یم اور امن عالم اختتامی خطاب جلسہ سالانہ جرمنی 2022 اور معارف حاصل ہوتے ہیں اور بشری آلودگیوں دل پاک ہوتا ہے اور انسان جہل اور غفلت اور شبہات کے حجابوں سے نجات پاکر حق الیقین کے مقام " تک پہنچ جاتا ہے۔(براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 557-558 حاشیه در حاشیه) پس اللہ تعالیٰ نے اپنے نور، جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور قرآن کریم جو روشن کتاب اور تمام علوم و معارف کا سرچشمہ اور نور ہدایت ہے اور سلامتی کا پیغام ہے ، کو بھیج کر انسانیت پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔اگر انسان اس سے فائدہ نہ اٹھائے اور اپنے تباہ کرنے والے خود غرضانہ مفادات کا ہی اسیر رہے تو اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے۔رہنا ہے پس اگر اپنی دنیا و عاقبت سنوارنی ہے، امن و سلامتی سے تو ہمیں اللہ تعالیٰ کے اس کلام کوجو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اترا ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہیے کہ يَهْدِي بِهِ اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَةَ سُبُلَ السّلیم، اس روشن کتاب کی ہدایت کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں۔اس روشن کتاب کی ہدایت کو پڑھنا اور 23