خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 541
541 ہوئی عمارت ہے۔اس لئے مسجد کے طور پر بھی فوراً اس کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔اور مزید تھوڑی سی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔اس میں علاوہ کمروں کے بڑے بڑے دو ہال ہیں اور ایک ہال تو خیر سوئمنگ پول کا ہے۔اس میں کچھ تبدیلی کر کے اس کو نماز کے ہال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کر رہے ہیں اور انشاء اللہ کیا جائے گا اور ان دونوں میں تقریباً چار پانچ سونمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔پھر کا رنوال میں ایک عمارت جس کو مسجد کی شکل دے دی جائے گی خریدی گئی ہے۔یہ بھی ماریشس کے احمدی ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے خرید کے دی ہے۔تقریباً 3 لاکھ ڈالرز ہیں۔تو یہ کارنوال کا قصبہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اس لئے یہاں اس ضرورت کے تحت تھوڑی زمین اور عمارت خریدی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ یہاں جماعت کو بھی توفیق دے کہ جو اپنے نیک نمونے قائم کرنے کا اصل مقصد ہے۔اپنی عبادتوں کے معیار بڑھانے کا وہ قائم کریں اور قصبے میں مقامی لوگوں کی بھی ایک مضبوط جماعت قائم کرنے کے قابل ہوسکیں۔تو بہر حال یہ عجیب نظارے جماعت کی قربانیوں کے دنیا میں نظر آتے آپ U۔K والے بھی جو یہاں میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں، جو باتیں میں دوسری دنیا کی اپنے دوروں کی بیان کر رہا ہوتا ہوں، سن کر مایوس نہ ہو جایا کریں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔آپ بھی ماشاء اللہ قربانیوں میں بڑھنے والوں میں شامل ہیں۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے جب اس مسجد کو بنانے کی تحریک کی تھی تو U۔K کی جماعت نے بھی ماشاء اللہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھر بعض وجوہ کی وجہ سے جب خرچ تقریباً دو گنے کے قریب ہو گیا زیادہ ہو گیا۔دوبارہ تحریک کرنی پڑی تو آپ لوگ تھک کر بیٹھ نہیں گئے تھے۔حضور کی تحریک پر دوبارہ اسی طرح بڑھ چڑھ کر آپ نے حصہ لیا اور یہ خوبصورت اور ایک شاندار مسجد یورپ کے دل میں بنادی۔یہ ٹھیک ہے کہ اس میں باہر کی جماعتوں نے بھی حصہ لیا۔ان کی بھی قربانیاں شامل ہیں لیکن U۔K کی جماعت بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی۔بلکہ بہت بڑا حصہ ان کا ہے اور ابھی تک بعض چھوٹے کام ہورہے ہیں اور مستقل خرچ ہو رہے ہیں تو دنیا کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ ابھی تک اس مسجد پر خرچ کر رہے ہیں۔پھر برمنگھم میں گزشتہ سال ایک خوبصورت مسجد بنی۔وہاں کی جماعت نے بھی اپنے شہر میں مسجد بنا کر ایک خوبصورت اضافہ کیا۔پھر جب میں نے ہارٹلے پول اور بریڈ فورڈ کی مسجد کے لئے تحریک کی تو