خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 504 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 504

504 پائیں گے۔ہم ہمیشہ قرآن کے ہر حکم اور ہر لفظ کو عزت دینے والے ہوں اور عزت اس وقت ہوگی جب ہم اس پر عمل کر رہے ہوں گے اور جب ہم اس طرح کر رہے ہوں گے تو قرآن کریم ہمیں ہر پریشانی سے نجات دلانے والا اور ہمارے لئے رحمت کی چھتری ہو گا۔جیسا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وننزل من القرآن ماهو شفاء ورحمة للمومنين ولا يزيد الظالمين الا خسارا ( بنی اسرائیل: 83) اور ہم قرآن میں سے وہ نازل کرتے ہیں جو شفا ہے اور مومنوں کے لئے رحمت ہے اور وہ ظالموں کو گھاٹے کے سوا اور کسی چیز میں نہیں بڑھاتا“۔وقف عارضی میں شمولیت کی تحریک (الفضل 11 نومبر 2005ء ) قرآن کریم کی تعلیم کو رانج کرنے اور جماعتی تربیت کی خاطر حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے 1966ء میں وقف عارضی کی تحریک فرمائی اور فرمایا کہ ہر سال 5 ہزار واقفین عارضی کی ضرورت ہے۔حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مجلس مشاورت پاکستان 2004 ء کے ممبران کے نام اپنے پیغام میں وقف عارضی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔گزشتہ سالوں میں کئی دفعہ وقف عارضی کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ جماعتوں نے اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔گو اس سال شاید یہ تجویز نہیں ہے لیکن میری ممبران شوری سے یہ درخواست ہے کہ یہ ارادہ کر کے جائیں کہ اس سال ہم نے ربوہ کے علاوہ باہر سے پانچ ہزار واقفین عارضی مہیا کرنے ہیں، جو وفود کی شکل میں مختلف جماعتوں میں جائیں۔انشاء اللہ ان وفود کی اپنی تربیت بھی ہوگی اور جماعت کی تربیت میں بھی مدد ملے گی۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق دے آمین۔الفضل 5 اپریل 2004 ء ) حضور نے 3 نومبر 2006ء کوتحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک مطالبہ وقف عارضی کا ہے اس طرف بھی توجہ کی ضرورت ہے۔باہر کی دنیا میں (باہر سے مراد یورپ اور مغربی ممالک افریقہ وغیرہ) اگر آر گنائز کر کے اس مطالبے پر سارے نظام پر قائم کیا جائے تو اپنوں کی تربیت کے لحاظ سے بھی اور دعوت الی اللہ کے لحاظ سے بھی بہت بہتری پیدا ہوگی جماعتیں اس طرف بھی توجہ کریں۔(الفضل 12 دسمبر 2006ء)