خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 328 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 328

328 آجکل سندھ میں زمین کی جو قیمتیں ہیں ان کے لحاظ سے یہ جائیداد 26,25 لاکھ روپیہ کی ہے جو ہمارے قبضہ میں آچکی ہے۔یا خریدی گئی ہے یا جس کے بیعانے دیئے جاچکے ہیں۔چندہ خاص کی دوسری تحریک الفضل 28 نومبر 1944 ء ) 1927ء میں حضور نے چندہ خاص کی تحریک فرمائی تھی۔جس پر مخلصین جماعت کو خدا تعالیٰ نے ایسی توفیق بخشی که نه صرف پچھلا بہت سا قرضہ اتر گیا بلکہ اگلے سال کا بجٹ پورا کرنے کے لئے بھی خاصی رقم جمع ہوگئی لیکن سلسلہ احمدیہ کا خزانہ چونکہ ابھی خطرہ سے پوری طرح باہر نہیں تھا اور جماعت کے لئے ضروری تھا کہ جب تک یہ نازک صورتحال ختم نہ ہو جائے معمولی چندوں کے علاوہ چندہ خاص بھی دیا کریں تا معمولی چندوں کی کمی اس سے پوری ہو جائے اور سلسلہ کے کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔چنانچہ حضور نے اس ضرورت کے پیش نظر صدر انجمن احمدیہ کے نئے مالی سال کے شروع ہونے پر احباب جماعت کے نام چندہ خاص کی دوسری تحریک فرمائی۔یہ اپیل 17 جولائی 1928 ء کے اخبار الفضل میں شائع ہوئی اور اس کا عنوان تھا ” اے عباداللہ میری طرف آؤ۔چنانچہ حضور نے اعلان فرمایا کہ: اس سال بھی حسب معمول تمام دوست اپنی آمد میں سے ایک معین رقم چندہ خاص میں ادا کریں اور چاہئے کہ وہ رقم ستمبر کے آخر تک پوری کی پوری وصول ہو جائے اور یہ بھی کوشش رہے کہ اس کا اثر چندہ عام پر ہرگز نہ پڑے۔بلکہ چندہ عام پچھلے سال سے بھی زیادہ ہو۔کیونکہ مومن کا قدم ہر سال آگے ہی آگے پڑتا ہے اور وہ ایک جگہ پر ٹھہر نا پسند نہیں کرتا“۔اپنے اعلان کے آخر میں حضور نے جماعت کے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:۔”اے میرے پیارے دوستو! میں کس طرح آپ لوگوں کو یقین دلاؤں کہ خدا تعالیٰ دنیا میں عظیم الشان تغیر پیدا کرنے والا ہے۔پس پہلے سے تیار ہو جاؤ تا موقع ہاتھ سے کھو نہ بیٹھو۔یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کے کام اچانک ہوا کرتے ہیں اور جس طرح اس کے عذاب یکدم آتے ہیں اس کے فضل بھی یکدم