خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 82 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 82

82 کے حالات اس موقع پر بیان کریں۔رپورٹ مجلس مشاورت 1939 ء ص 96,95) اس فیصلہ کی تعمیل میں جماعت احمدیہ کی طرف سے دنیا بھر میں پہلا یوم پیشوایان مذاہب نہایت جوش و خروش سے 3 دسمبر 1939ء کو منایا گیا اور بہت سے غیر مسلم معززین نے ان جلسوں میں شمولیت کی اور بعض جگہ تو خود غیر مسلموں نے جلسوں کا انتظام کیا اور اشتہار وغیرہ شائع کرائے اور حضرت امام جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس جلسہ کی بنا ءرکھ کر ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔رپورٹ سالانہ صیغہ جات صدر انجمن احمد یہ 41-1940ء ص 167 ) غرض یہ جلسے ہر طرح کامیاب رہے اور آئندہ کے لئے جلسہ سیرت النبی کی طرح ہر سال با قاعدگی کے ساتھ ان کا انعقاد ہونے لگا۔جواب تک کامیابی سے جاری ہے۔