خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 576 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 576

576 تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں۔آئندہ اس کے بغیر گزارہ نہیں۔بچے صرف اس لئے نہیں ہونے چاہئیں کہ وہ بڑے ہو کر ہاتھ بٹائیں گے۔Farming میں ہماری مدد کریں گے۔بلکہ بچوں کا جو حق ہے وہ ادا کریں کہ ان کی تربیت کریں اور تعلیم دلوائیں۔فرمایا اپنی مالی مجبوری کی وجہ سے والدین بچوں کو پڑھائی سے نہ روکیں۔اگر مالی مجبوری کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے تو مجھے بتائیں۔کوئی بچہ اس وجہ سے پڑھائی سے محروم نہیں رہے گا۔اس علاقہ میں جہاں نہ پانی ، نہ بجلی کی سہولت ہے اور نہ تعلیم کی۔میں چاہتا ہوں کہ اس علاقہ کے بچے اتنا پڑھ لکھ جائیں کہ ملک کے لیڈر بن سکیں۔الفضل 28 دسمبر 2004 ء ص 74) حضور نے 2005 ء میں دورہ یوگنڈا کے دوران Mibikko کے احمد یہ پرائمری سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔یہاں کی جو احمدی آبادی ہے ان کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ ان کے بچے ضرور تعلیم حاصل کریں اور پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سیکنڈری سکول میں داخل ہوں۔حضور انور نے فرمایا کہ بغیر کسی امتیاز کے جس کے بچے پڑھائی میں اچھے ہوں گے اور ان کے مالی حالات کمزور ہوں گے تو جماعت ان کی مدد کرے گی۔جو بچے اچھے اور ذہین ہوں گے اور ان کو یونیورسٹیوں میں داخلہ مل جائے گا تو جماعت ایسے غریب بچوں کی مدد کرے گی۔حضور انور نے فرمایا کہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو بچے اچھی تعلیم حاصل کریں گے۔اگر ان کو بیرونی یونیورسٹیوں میں داخلہ مل گیا اور ان کو مالی مدد کی ضرورت پڑی تو جماعت ان کی مدد کرے گی۔اس لئے ہر بچہ جو تعلیم حاصل کر رہا ہے وہ پوری کوشش کرے اور ان کے والدین پوری کوشش کریں کہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔صدر مملکت یوگنڈا سے ملاقات کے دوران حضور نے احمدی اور غیر احمدی کی تفریق کے بغیر ذہین طلباء کی مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فرمایا :۔یہاں بھی جو ذہین طلباء ہوں گے اور ٹاپ کریں گے اور بیرونی ممالک کی یونیورسٹیوں میں داخلہ ملنے کی صورت میں اگر انہیں مالی مدد کی ضرورت ہوئی تو انشاء اللہ جماعت مدد کرے گی۔(الفضل 2 جون 2005ء) الفضل 8 جون 2005 ء )