خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 40
40 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جیسا کہ میں نے پہلے جناب کو لکھا تھا۔مجھے اسلامی یونیورسٹی کی تجویز کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔میں خود اس فنڈ میں انشاء اللہ تعالی ایک ہزار روپیہ دوں گا۔اپنی جماعت کی شمولیت کے لئے میں نے ایک اعلان شائع کر دیا ہے۔جس کی نقل ارسال خدمت ہے۔والسلام دعا گو نور الدین اعلان ضروری تکمیل تجویز متعلق محمدن یونیورسٹی چونکہ اس وقت ایک عام تحریک ، اسلامی یونیورسٹی کی ہندوستان میں قائم کرنے کے لئے ہو رہی ہے۔اور بعض احباب نے یہ دریافت کیا ہے کہ اس چندہ میں ہمیں بھی شامل ہونا چاہئے یا نہیں۔اس لئے ان سب احباب کی اطلاع کے لئے جو اس سلسلہ میں شامل ہیں۔یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر چہ ہمارے اپنے سلسلہ کی خاص ضروریات بہت ہیں اور ہماری قوم پر بہت بوجھ چندوں کا ہے، تاہم چونکہ یونیورسٹی کی تحریک ایک نیک تحریک ہے، اس لئے ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ ہمارے احباب بھی اس تحریک میں شامل ہوں اور قلعے ، قدمے سخنے ، زرے مدد دیں۔نورالدین۔“ ( بدر 9 مارچ 1911ء ص 6 کالم نمبر 3) اس اعلان کے ساتھ جماعت احمدیہ کی طرف سے یہ ایک ہزار روپیہ کا عطیہ بھی بھجوایا۔سالانہ رپورٹ صدرانجمن احمد یہ 12 1911 ء ص 81) نواب محسن الملک کی زندگی میں انگریزی حکومت کی بعض کڑی شرائط کے باعث یو نیورسٹی کا معاملہ کئی برسوں تک کھٹائی میں پڑا رہا۔مگر آخر جنوری 1921ء میں عظیم الشان یونیورسٹی جو ایشیائی مسلمانوں کی بہت بڑی یونیورسٹی تھی۔معرض وجود میں آگئی۔( موج کوثر ص 145)