خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 437
437 یہ معاملہ ایسا ہے جس میں حضرت محمد مصطفی عمل اللہ کی عزت اور احترام کا تعلق ہے۔آپ کی محبت اور غیرت کا تعلق ہے اس لئے ہر جگہ جماعت احمدیہ کو میں ہدایت کرتا ہوں کہ جہاں جہاں ایسے لوگ شہید ہوئے ہیں جو اس نام پر شہید ہوئے ہیں اگر چہ وہ غلط تعلیم معلوم کرنے کے نتیجے میں شہید کئے گئے۔لیکن وہ ان کے گھروں تک پہنچیں، معلوم کریں کہ ان کا کیا حال ہے، کوئی ان کا پرسان حال ہے بھی کہ نہیں اور اگر یہ معلوم کریں کہ اقتصادی لحاظ سے ان کو امداد کی ضرورت ہے تو جماعت تحقیق کے بعد فوری طور پر مجھے رپورٹ کرے کہ ہندوستان میں یا پاکستان میں یا دوسری جگہوں پر کتنے ایسے مظلوم مسلمان ہیں جن کے پسماندگان کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔وہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عاشق ایک جماعت ہے جو ضرور ان کا حال پوچھے گی اور آپ کی راہ میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان کو ذلیل نہیں ہونے دیا جائے گا۔خدا ہماری وسعتیں بڑھائے اور ہم آنحضرت ﷺ کے احترام کی خاطر جس قربانی کا عہد کر چکے ہیں، ہمیں اب اس عہد پر پورا رہنے کی توفیق بخشے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری توفیق کو بڑھاتا رہے گا اور اپنے فضل سے ہمیں یہ تو فیق عطا فرمائے گا کہ ان غریبوں، معصوم بچوں، ان یتیموں ، ان بیواؤں کی خبر گیری کریں اور اپنے آقا محمد مصطفی ﷺ کے نام پر ان کی خبر گیری کریں جو دنیا میں سب سے بڑھ کر یتیموں کی خبر گیری کرنے والا تھا۔جو کائنات میں سب۔بڑھ کر یتیموں کا والی تھا۔جن کا کوئی دیکھنے والا نہیں تھا ان کا دیکھنے والا ہمارا آقا محمد مصطفی می تے تھا۔اس لئے آج آپ کی غیرت اور آپ کی محبت اور آپ کے عشق کا تقاضا ہے کہ وہ جنہوں نے آپ کی راہ میں جانیں دی ہیں، ان کے بھی تو دیکھنے والے ہوں اور وہی ان کے دیکھنے والے ہوں گے جو آنحضرت ے سے دائمی از لی اٹوٹ محبت رکھتے ہیں کوئی دنیا کی طاقت اس محبت کو نقصان نہیں پہنچاسکتی“۔الفضل 5 اپریل 1989 ء ) دونئے یورپی مرا کز بنانے کی تحریک 18 مئی 1984ء کو سیدنا حضرت خلیفہ لمسح الرابع نے ایک عظیم الشان جامع پروگرام کا اعلان فرمایا۔جس کا مقصد دعوت الی اللہ کے کام کو وسیع کرنا تھا۔اس مقصد کو پورا کرنے کی غرض سے حضور ایدہ اللہ نے دونئے یورپین مراکز کے قیام کی تحریک کی جن میں سے ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی میں