خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 436 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 436

436 کی غیرت کا تقاضا ہے کہ تمام عالم اسلام لبیک لبیک کہتے ہوئے اس مقام پر اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے اکٹھا ہو جائے اور یہ فیصلہ کرے کہ کس طرح ہم نے حضرت محمد ﷺ کی حرمت اور عزت کا دفاع کرنا ہے اور اس راہ میں جو بھی تعلیم قرآن کریم نے ہمیں دی ہے، اس تعلیم کے اندر رہتے ہوئے دفاع کرنا ہے، اس سے ایک قدم باہر نکال کے دفاع نہیں کرنا۔(الفضل 5 اپریل 1989ء) اپنے اثر کو استعمال کریں: پھر احمد یوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔میں امید رکھتا ہوں کہ احمدی جہاں جہاں بھی اثر و رسوخ رکھتے ہیں وہ اس ساری صورتحال کو جس رنگ میں میں ان کو سمجھا رہا ہوں، اس طرح اور کھول کھول کر ، قرآن کریم کی تعلیم کی روشنی میں دنیا کے سامنے پیش کریں گے اور جہاں جہاں حکومتوں میں کسی جگہ بھی احمدیوں کا اثر اور نفوذ ہے۔کسی رنگ میں۔بعض ایسے بھی احمدی ہیں جو۔۔۔ڈاکٹر ہیں ، سرجن ہیں۔۔وہ کام کر رہے ہیں۔چونکہ وہ با اخلاق ہیں اور اپنے فن میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔اس لئے تمام طاقتور شہزادے ان کی عزت کرتے ہیں اس علم کے باوجود کہ وہ احمدی ہیں، ان کو کوئی تکلیف نہیں تو یہ خیال نہ کریں کہ آپ کمزوروں کی ایک جماعت ہیں جن کا کوئی اثر نہیں۔احمدی اپنے اخلاق کی طاقت سے ، اپنے کردار کی عظمت کی طاقت سے دنیا میں بہت نفوذ رکھتا ہے۔امریکہ میں بھی بڑے بڑے لوگوں پر احمدی اپنے اخلاق اور کردار کی طاقت سے نفوذ رکھتے ہیں اور اثر رکھتے ہیں اور اسی طرح دنیا کی بڑی بڑی حکومتوں میں جہاں احمدیوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں، اس کا بھی سوواں حصہ ہوگی ، وہاں بھی بعض احمدی اپنی عظمت کردار کی وجہ سے ایک اثر رکھتے ہیں تو اس سارے اثر کو اسلام کے حق میں اور حضرت اقدس محمد مصطفی عملے کے حق میں استعمال کریں اور دنیا میں ایک شور مچادیں۔وہ شور جوان کی آوازوں کو مزید بلند کرنے کا موجب نہ بنے۔بلکہ ان کی آوازوں کو اس طرح دبا دینے کا موجب بنے کہ کسی بے غیرت کو کبھی اسلام پر آئندہ حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔(افضل 5 را پریل 1989 ء ) پر مظلوموں کی امداد: حضور نے یہ اعلان بھی فرمایا کہ شیطانی کتاب کے خلاف مظاہروں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کی مالی کفالت جماعت احمدیہ کرے گی۔حضور نے فرمایا: