خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 400
400 جلسہ سالانہ کے متعلق تحریکات مہمان خانہ کی تحریک 1972ء میں ربوہ کے جماعتی تعلیمی اداروں کے قومیائے جانے کی وجہ سے جلسہ سالانہ کے ایام میں جلسہ کے مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ربوہ کے تعلیمی اداروں کے قیام کے وقت جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی وہاں رہائش کی ضرورت بھی مد نظر تھی۔قومی تحویل میں لئے جانے کے بعد حضور نے جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی رہائش کے لئے بیر کس تعمیر کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے خطبہ جمعہ 2 جنوری 1976ء میں فرمایا:۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعت کو جلسہ کے مہمانوں کے لئے آئندہ جلسہ سے پہلے کئی ہزار مربع فٹ جگہ شاید 50,40 ہزار مربع فٹ جگہ تعمیر کرنی پڑے گی۔خواہ وہ عارضی بیرکوں کی شکل میں ہی کیوں نہ و۔اس سلسلہ میں ابھی سے سوچ کر اور جو سکیم بھی بنے اس کے مطابق جلسے سے قبل اس کو تیار کر دینا چاہئے کیونکہ اس سال مہمان جو کہ اہل ربوہ کے لئے برکتوں اور رحمتوں کی یاد دلانے والے ہیں وہ اپنے کناروں سے اس طرح چھلکے ہیں کہ سال میں عام طور پر جس شرح سے مکان بنتے ہیں اور جتنے مکان بنتے ہیں وہ ان کو نہیں سنبھال سکے۔۔۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری راہ سے ان روکوں کو دور کر دے اور ہمارے ملک میں پیار کی فضا پیدا کرے اور جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ آنے والوں کے لئے مکانیت کی جو کم سے کم ضرورت ہے اس حد تک تو تعمیر کریں خواہ وہ ہٹس (Huts) ہوں یا بیر کس ہوں یا جو مرضی ان کا نام رکھ لیں۔بڑی بڑی عمارتیں اور منٹل کی چھتیں نہ ہوں“۔مکانیت میں اضافے کی تحریک خطبات ناصر جلد 6 ص 271 اسی طرح 1974ء میں جب پاکستان میں جماعت احمدیہ کو بیخ و بن سے اکھاڑنے کی کوششید شروع ہورہی تھیں۔حضرت خلیفتہ المسح الثالث کو الہام ہواوســع مـكـانـك انــا كـفـيـنـاك