خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 345
345 اسی طرح آپ رمضان المبارک میں کم و بیش ہر سال درس القرآن کے اختتام پر آخری چند سورتوں کا درس دیتے رہے اور اختتامی دعا کرواتے رہے۔تعلیم القرآن کی 10 سالہ تحریک جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی سے 10 سال قبل حضور نے 28 اکتوبر 1979ء کو غلبہ احمدیت کی صدی کے لئے حضور نے دس سالہ تحریک کا اعلان فرمایا۔اس تحریک کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ آئندہ دس برس کے اندراندر 1۔ہر بچہ قاعدہ یسر نا القرآن جانتا ہو۔2۔قرآن مجید ناظرہ جاننے والے ترجمہ اور تفسیر سیکھیں۔3 ہر بچہ کم از کم میٹرک تک تعلیم حاصل کرے۔4۔ہر احمدی دین کی حسین تعلیم پر قائم ہو۔حضور نے مجلس مشاورت 1980ء میں فرمایا:۔آئندہ دس برس کے اندر ہر احمدی قرآن کریم کی تعلیم اپنی عمر کے مطابق سیکھے۔یہ کام خدام الاحمدیہ، انصار الله، لجنہ اماءاللہ کے ذمہ ہے۔خدام نے کام شروع کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو احسن انجام تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔لجنہ کی رپورٹ آچکی ہے۔کراچی میں میں نے 7 مارچ کے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ پہلے مرحلہ میں ہر احمدی گھرانے میں ایک تفسیر صغیر کا ہونا ضروری ہے۔دوسرے حضرت مسیح موعود کی بیان فرمودہ تفسیر قرآن بھی پڑھنی ضروری ہے۔سورۃ کہف تک پانچ جلدوں میں پ چکی ہے۔میں نے اس سلسلہ میں انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ ان کے خریدنے کے لئے اپنی اپنی کلب بنائیں اور جماعت ایک کمیٹی بنائے جو ان ہر سہ تنظیموں میں Co-ordination پیدا کرے اور یہ دیکھے کہ ایک کتاب ایک گھر میں چار راستوں سے داخل نہ ہو۔خدام الاحمدیہ کی تنظیم اگر اپنے خادم کو دے تو پھر لجنہ کو یا انصار کو یا جماعتی لحاظ سے اس گھر میں اس کتاب کو پہنچانے کی اس مرحلہ میں ضرورت نہیں۔یہ جو سکیم میں نے کراچی سے شروع کی تھی۔آج اس میں وسعت پیدا کر رہا ہوں اور اس سے ساری جماعت کے لئے دینی تعلیم سکھانے کی بنیاد بنا رہا ہوں۔یہ سکیم اس سال مکمل ہو جانی چاہئے۔الفضل 18 /اکتوبر 1980ءص1)