خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 206 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 206

206 اخبارات و رسائل کے متعلق تحریکات حضرت مسیح موعود اس زمانہ میں دنیا کی ہدایت کے لئے مبعوث کئے گئے اور آپ نے کل عالم میں اسلام کو غالب کرنے کی مہم کا آغاز فرمایا۔اس لئے آپ دنیا کے تازہ ترین حالات سے باخبر رہتے تھے۔آپ اس زمانہ کے معروف اخبارات کا مطالعہ فرماتے اور اسلام پر ہونے والے اعتراضوں کے جوابات تحریر فرماتے۔آپ کے دور میں الحکم اور البدر شروع ہوئے جن کو آپ اپنا باز و قرار دیا کرتے تھے۔آپ کے موعود فرزند حضرت مصلح موعودؓ ایک زندہ با شعور جماعت کے نہایت ذہین و فہیم رہنما تھے۔جن کے سپرد بیشمار روحوں کو صاف کرنا تھا۔اس لئے آپ دنیا کے حالات سے نہ صرف خود باخبر رہتے تھے بلکہ جماعت کو بھی اس طرف متوجہ کرتے رہتے تھے۔آپ نے حضرت مسیح موعود کی زندگی میں مارچ 1906ء میں رسالہ تفخیذ الاذہان اور خلافت کے منصب پر فائز ہونے سے قریباً ایک سال پہلے 18 جون 1913ء سے الفضل کا اجرا فرمایا۔جو خدا کے فضل سے اب اپنی عمر کے 95 ویں سال میں ہے۔قادیان جیسی گمنام، وسائل سے محروم اور تہذیبی علاقوں سے دور لبستی میں سے سابقہ اخباروں اور رسالوں کی موجودگی میں الفضل کا اجراء۔جبکہ مالی تنگدستی بھی ہو آپ کی اولوالعزمی کا ایک زندہ ثبوت ہے۔مطالعہ کی ترغیب اخبارات کے مطالعہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔جماعتی معاملات میں افراد کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے بلکہ کبھی زندہ نہیں رہ سکتے۔جب تک ان کا جڑ سے تعلق نہ ہو اور اس زمانہ میں تعلق پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ اخبارات ہیں۔(انوار العلوم جلد 14 ص 543) حضور نے خطبہ جمعہ 11 جنوری 1935 ء میں بعض نوجوانوں سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔