خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 61
61 سکے گی۔ایسے لوگ خدا کے دشمن ہیں۔رسول کے دشمن ہیں۔قرآن کے دشمن ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دشمن ہیں۔ایسے لوگ خون آلود گندے چیتھڑے کی طرح ہیں جو پھینک دیئے جانے کے قابل ہیں۔اس لئے ہر وہ شخص جس نے اپنے بھائی سے جنگ کی ہوئی ہے اس سے کہتا ہوں کہ پیشتر اس کے کہ خدا کا غضب اس پر نازل ہو وہ ہمیشہ کے لئے صلح کرلے اور پھر کبھی نہ لڑے“۔الفضل 12 جون 1935 ص 8 کالم 4,3