خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 586 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 586

586 ہوں میں مفید خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مفید جماعتی لٹریچر نظمیں اور دعوت الی اللہ سے مواد مل تیار کر کے احد یہ ویب سائٹ پر بھیج رہے ہیں نیز مختلف قسم کی سیٹس اوری ڈیز تیار کی جارہی ہیں۔اسی تنظیم کی طرف سے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع کے خطبات کے علاوہ حضور کی درس القرآن کلاسز کی DVD کا سیٹ تیار کیا ہے جو دلوں میں پاک تبدیلیاں پید کرنے کا موجب ہے۔25 دسمبر 2006ء کو حضور نے خدام الاحمدیہ جرمنی کی عاملہ کو ہدایات دیتے ہوئے فرمایا:۔دنیا میں پڑھنے کا رواج کم ہو چکا ہے اس لئے جماعتی تعلیمات پرمبنی سی ڈی وغیرہ تیار کریں جولوگ سفر کے دوران اپنی گاڑیوں میں سن سکیں یا اپنے گھروں میں سن سکیں۔(الفضل 6 جنوری 2007 ص6) چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کئی کتب کی آڈیو تیار ہو چکی ہے۔جن سے احباب استفادہ کر رہے ہیں۔