خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 575 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 575

575 آرٹس میں فائنل ایئر کا سٹوڈنٹ ہے۔حضور انور نے سکول کے ہیڈ ماسٹر Mr۔Dimbie Mumuni Issah کو ایگریکلچر Department بھی کھولنے کا ارشاد فرمایا۔حضور انور نے سکول کے کمپیوٹر سیکشن کا معائنہ فرمایا جو اس چھوٹے سے کمرہ میں ہے جہاں حضور کا بطور پرنسپل دفتر ہوتا تھا۔کمپیوٹرز کی تعداد بہت کم تھی۔اس پر حضور انور نے از راہ شفقت فرمایا۔اپنے کمپیوٹر سیکشن کو وسیع کر کے مجھے اطلاع دیں تو میں اس میں پانچ کمپیوٹرز اور ایئر کنڈیشنر (الفضل 28 دسمبر 2004ء) لگوا دوں گا۔27 مارچ 2004 ء کو حضور نے بورکینا فاسو کے جلسہ سالانہ سے اختتامی خطاب میں فرمایا :۔بور کینا فاسو کے احمدی بچوں کو نصیحت ہے کہ تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں۔کیونکہ احمدی بچے کا تعلیمی معیار دوسروں سے بلند ہونا چاہئے اور اگر آپ میں اتنا Talent ہے کہ ملک سے باہر کی یو نیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے لئے داخلہ مل سکتا ہے تو پھر اس راستہ میں آپ کے مالی مسائل کو جماعت روک نہیں بننے دے گی۔الفضل 28 دسمبر 2004ء ص 53) 31 مارچ 2004ء کو کا یا بورکینا فاسو احمد یہ مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ہر احمدی بچے کا یہ حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے اور کوئی بچہ اس وجہ سے تعلیم نہ چھوڑے کہ اس کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں اگر تعلیم کے حصول میں مالی روک ہو تو مجھے بتائیں۔انشاء اللہ آپ کو مالی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔علم حاصل کرنے کی بڑی اہمیت ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے۔فرمایا مراد یہ ہے کہ چاہے مشکلات ہوں پھر بھی تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے۔تعلیم حاصل کر کے ہی آپ ملک کی خدمت کر سکتے ہیں اور دینی کام کر سکتے ہیں۔الفضل 28 دسمبر 2004 ء ص 57 اسی طرح دورہ بینن کے دوران 7 اپریل 2004 ء کو توئی شہر میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔تعلیم حاصل کرنا ہمارے بچوں کا حق ہے۔اس کے لئے جتنی کوشش کی جائے کم ہے۔اس کے لئے میں والدین سے ماؤں سے ، باپوں سے کہتا ہوں خواہ وہ پڑھے ہوئے ہوں یا ان پڑھ ہوں بچوں کی