خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 556 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 556

556 روزانہ 100، 150 مریض یہ لوگ دیکھ رہے ہیں۔انڈونیشیا نے ہندوستان اور پاکستان سے جو مدد آئی تھی ، یہاں تقریباً اڑھائی اڑھائی سو فوجی تھے یہاں۔وہاں انڈونیشیا کی حکومت ہیومینیٹی فرسٹ کے کام سے اس طرح متاثر ہوئی ہے، بلکہ یہ لوگ خود بھی کہ وہ ان کے ساتھ مل کے کام کر رہے ہیں بلکہ پاکستانیوں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ جب ہم فروری میں چلے جائیں گے تو صرف آپ ہی ہمارے ملٹری ہسپتال کو سنبھالیں۔لیکن یہ بات اگر کو پہنچ گئی تو بڑا سخت اعتراض ہوگا۔اسی طرح انڈونیشیا کے سفارتخانے نے ہیومینیٹی فرسٹ سے درخواست کی کہ ہمیں بہت سی امداد مل رہی ہے لیکن ہماری خواہش یہ ہے کہ آپ جس طرح افریقہ میں غریبوں کی امداد کرتے ہیں اسی طرح ہماری بھی مدد کریں۔تو اس پروگرام کے تحت انڈونیشین سفارتخانے نے یہاں مقیم انڈونیشین باشندوں اور دوسرے مسلمانوں ، سب کو یہی ہدایت کی ہے کہ وہ جماعت یو کے سے رابطہ کریں۔اور اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے چالیس فٹ لمبائی کے 13 کنٹینر کی اس جماعت کے ذریعہ سے امداد کی جا چکی ہے تقریباً2لاکھ 45 ہزار کلووزن کی یہ امداد تھی۔جس میں 78 ہزار کھانے پینے کی ، ضروریات کی چیزیں تھیں۔اور ایک سو تیس ہزار (130,000) کپڑے اور دوسری چیزیں تھیں۔(الفضل 10 مئی 2005ء) آزاد کشمیر کے زلزلہ زدگان کے لئے تحریک 8 اکتوبر 2005ء کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں تباہ کن زلزلہ آیا جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔ان کی امداد کے لئے حضور نے 14 اکتوبر 2005ء کے خطبہ میں تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔گو کہ اس زلزلے کے بعد سے فوری طور پر ہی افراد جماعت بھی اور جماعت احمدیہ پاکستان بھی اپنے ہم وطنوں کی ، جہاں تک ہمارے وسائل ہیں، مصیبت زدوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔لیکن میں پھر بھی ہر پاکستانی احمدی سے یہ کہتا ہوں، ان کو یہ توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ ان حالات میں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں، حتی المقدور ان کی مدد کریں۔جو پاکستانی احمدی باہر کے ملکوں میں ہیں، ان کو بھی بڑھ چڑھ کر ان لوگوں کی بحالی اور ریلیف (Relief) کے کام میں حکومت پاکستان کی مدد کرنی چاہئے۔وہاں کی ایمبیسیوں نے جہاں جہاں بھی فنڈ کھولے