خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 490
490 متفرق تحریکات 10 جنوری 1986ء کو حضور نے مجلس عرفان میں تمام دنیا کے احمدیوں کو تحریک کی کہ وہ شہد کے بارہ میں تحقیق کریں اور قرآن حکیم کے اندر اس بارہ میں مخفی حقائق کو دنیا پر آشکارا کریں۔( احمد یہ گزٹ ٹورانٹو ، فروری 1986 ء ) 11 نومبر 1984ء کو حضور نے لندن میں حفظ قرآن کریم کی تحریک فرمائی۔27 دسمبر 1982ء کو حضور نے روزنامہ الفضل اور ماہنامہ ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت دس ہزار تک پہنچانے کی تحریک کی۔