خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 463 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 463

463 جو بغیر رنگ ونسل کے امتیاز کے انسانوں کی خدمت کرے۔اس میں صرف احمدیوں کو ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے شریف النفس انسانوں کو شامل کیا جائے گا اور سب کی مالی مدد سے اس کو چلایا جائے گا۔الفضل 30 راگست 1992 ء ) چنانچہ 1993ء میں ہیومینیٹی فرسٹ کے نام پر ایک بین الاقوامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔جواب تک 19 ممالک اور یو این او کے کئی اداروں میں رجسٹر ہو چکی ہے۔(الفضل 10 مئی 2005ء) اس نے یورپ، افریقہ اور برصغیر کے آفت زدہ علاقوں میں خدمات کا آغا ز کیا۔دنیا بھر میں آسمانی آفات کے موقعہ پر ریلیف کیمپ قائم کئے۔افریقہ میں مستقل بنیادوں پر تعلیم کے فروغ ، غربت کے خاتمہ اور طبی میدان میں خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔حضور نے 30 مئی 1997 ء کے خطبہ میں یہ بھی تحریک فرمائی کہ احمدی خدمت خلق کرنے والی عالمی تنظیموں کے ممبر بنیں۔ہیومینیٹی فرسٹ کی خدمات: گزشتہ چند سال میں ہیومینیٹی فرسٹ نے جو شاندار کارنامے انجام دیئے ہیں ان کا صرف خلاصہ پیش کیا جاتا ہے۔1۔جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق بعید کا علاقہ 2004ء میں سونامی کے تباہ کن طوفان کا نشانہ بنا۔اس میں خدمات سرانجام دیں۔برطانیہ میں انڈو نیشین ایمبیسی نے سرکاری طور پر ہیومینیٹی فرسٹ کو امداد جمع کرنے اور انڈونیشیا بھجوانے کا کام سپرد کیا۔2۔آغاز 2005 ء میں گیانا کے سیلاب میں خدمات۔3۔اگست ستمبر 2005ء میں امریکہ میں قطرینہ اور ریٹا نامی سمندری طوفانوں نے تباہی مچائی۔4۔1999ء میں ترکی کے زلزلہ زدگان کے لئے خدمات 5۔بھارت کے صوبہ گجرات میں زلزلہ زدگان کی مدد۔6۔پاکستان میں 8 اکتوبر 2005 ء کے زلزلہ میں خدمات 7 - سیرالیون 1991ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے متاثر ہونے والوں کے لئے امدادی خدمات۔