خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 444 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 444

444 علی تربیت کے ساتھ ان کو بچپن ہی سے اس بات پر آمادہ کرنا شروع کر دیں کہ تم ایک عظیم مقصد کے لئے ایک عظیم الشان وقت میں پیدا ہوئے ہو جبکہ غلبہ اسلام کی ایک صدی غلبہ اسلام کی دوسری صدی سے مل گئی ہے۔اس سنگم پر تمہاری پیدائش ہوئی ہے اور اس نیت اور دعا کے ساتھ ہم نے تجھ کو مانگا تھا خدا سے کہ اے خدا تو آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے ان کو عظیم الشان مجاہد بنا“۔آغاز میں اس تحریک کا عرصہ 2 سال اور تعداد 5 ہزار واقفین تھے۔جماعت نے حضور انور کی اس خواہش پر بھر پور انداز میں لبیک کہتے ہوئے اپنے ہونے والے بچوں کو اس تحریک میں پیش کیا۔چنانچہ بعض مخلصین کی بار بار درخواست پر حضور نے اس تحریک میں مزید دو سال کا اضافہ فرما دیا۔1991ء میں حضور نے اس تحریک کو مستقل حیثیت دے دی لیکن ایک استثناء کے ساتھ کہ یہ صرف پیدائش سے قبل ہی وقف نو میں شامل کیا جا سکتا ہے۔گو کہ قبل ازیں پیدائش کے بعد بھی وقف نو میں شامل کیا جاسکتا تھا۔چنانچہ یہ تحریک آج بھی جماعت میں جاری ہے اور جولائی 2007ءتک 34800 کے قریب بچے اور بچیاں اس تحریک میں شامل ہو چکے تھے۔اس میں 22800 لڑکے اور 12 ہزارلڑ کیاں شامل ہیں اور والدین اب بھی بچے پیش کرتے چلے جارہے ہیں۔اس وقت دنیا کے 81 ممالک میں پھیلے ہوئے ہر رنگ ونسل اور ہر قوم وقبیلہ کے 34 ہزار کے قریب بچے اس تحریک میں شمولیت کی سعادت پا کر وحدت اقوام کا ایک حسین منظر پیش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے 20 واقفین نو بچے جامعہ احمدیہ سے تعلیم مکمل کر کے میدان عمل میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔601 بچے جامعہ احمد یہ ربوہ میں اور 226 بچے بیرون ممالک کے جامعات میں ( کل 827) زیرتعلیم ہیں۔50 کے قریب ڈاکٹری کی تعلیم کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔تجدید وقف کے بارہ میں ارشاد: حضور نے فرمایا:۔وہ بھی ایک گیٹ جماعت میں آنے والا ہے جب ان بچوں سے جو آج وقف ہوئے ہیں ان سے پوچھا جائے گا کہ اب یہ آخری دروازہ ہے پھر تم واپس نہیں جاسکتے اگر زندگی کا سودا کرنے کی ہمت ہے، اگر اس بات کی توفیق ہے کہ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو اور پھر کبھی واپس نہ لو پھر تم آگے آؤ ورنہ تم الٹے قدموں واپس مڑ جاؤ تو اس دروازے میں داخلے کے لئے آج سے ان کو تیار کریں۔