خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 442
442 توفیق ملی ہے۔گوئٹے مالا میں مشن کے علاوہ ایک خوبصورت مسجد اور کلینک بھی تعمیر ہوا۔افریقہ اور ہندوستان کے لئے پانچ کروڑ روپے کی مالی تحریک جلسہ سالانہ پر برطانیہ 1989 ء کے دوسرے دن کے خطاب میں حضور انور نے افریقہ اور ہندوستان کے لئے پانچ کروڑ روپے کی مالی تحریک کا اعلان فرمایا اور فرمایا کہ: میں امید رکھتا ہوں کہ اس طرح سے ہم پہلے سے بڑھ کر افریقہ اور ہندوستان کے بعض خصوصی علاقوں میں خدمت کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔حضور نے فرمایا افریقہ میں ہم خدا کے لئے اس وقت گئے تھے جب اور کوئی نہ گیا تھا اور اس احسان کو افریقہ نے بھی نہیں بھلایا پس اس احسان کے بدلہ میں احسان کرتے ہوئے ان کی مزید خدمت کے لئے ہم تیار ہیں۔روزنامه الفضل 19 اگست 1989 ء ) جلسہ ہائے سیرۃ کی تحریک حضور نے مسجد فضل لندن میں 8 اگست 1986ء کو تمام دنیا میں سیرۃ کے جلسے دوبارہ شروع کرنے کی تحریک کی تا کہ اس طرح دین کی سچی تعلیم قابل عمل اسوہ کے ساتھ پیش کی جاسکے اور جماعت کی اگلی صدی میں اللہ اور اس کے رسول کے عاشقوں کا ایک قافلہ داخل ہو جو حضور کے حسن کامل سے مزین ہو۔تحریک شدھی کے خلاف جہاد 22 اگست 1986ء کو حضور نے بھارت میں جاری کی جانے والی شدھی کی نئی تحریک کے خلاف جہاد کا اعلان کیا اور فرمایا کہ ساری دنیا کے احمدی خصوصاً بھارت کے احمدی اس طرف خاص توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ نے حضور کو فرانسیسی بولنے والے علاقوں میں غیر معمولی تیز رفتاری سے احمدیت کے پھیلنے کی خبر دی جو حیرت انگیز شان سے پوری ہو رہی ہے۔