خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 418 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 418

418 4- درود شریف، استغفار تسبیح وتحمید کاور روزانہ 33,33 بار کیا جائے۔5۔مندرجہ ذیل دعائیں کم از کم گیارہ بار پڑھی جائیں۔1 - ربنا افرغ علينا صبراً و ثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكافرين 2- اللهم انا نجعلك في نحورهم و نعوذ بك من شرورهم ان کے علاوہ حضور نے اپنی زبان میں بھی بکثرت دعائیں کرنے کی بھی تاکید فرمائی۔توحید کی منادی حدیث رسول ہے۔افضل الذکر یعنی بہترین ذکر الہی لا اله الا اللہ ہے۔(جامع ترمذى كتاب الدعوات باب دعوة المسلم مستجابة حديث نمبر 3305) حضرت مسیح موعود کو 1882ء میں الہام ہوا۔لا اله الا الله فاكتب وليطبع وليرسل في الارض لا اله الا اللہ کو لکھ لے۔اسے شائع کرایا جائے اور پھر اسے زمین میں پھیلا دیا جائے۔( تذکره ص40) حضور کے دور خلافت میں 1980ء میں امت مسلمہ چودھویں صدی عبور کر کے 15 ویں صدی ہجری میں داخل ہو رہی تھی اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے اس الہام کو پورا کرنے کے عجیب سامان پیدا فرمائے۔حضور کو اپنے دورہ یورپ و امریکہ میں ایک کشف دکھایا گیا۔حضور فرماتے ہیں:۔میں رات کے وقت اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے لا الہ الا اللہ کا ورد کر رہا تھا۔میں نے دیکھا کہ ساری کائنات میرے ساتھ حمد کر رہی ہے اور حمد باری تعالیٰ کی موجیں لہر در لہر آگے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔یہ عجیب کیفیت کا عالم تھا۔میں نے اس کی یہ تعبیر مجھی کہ تو حید باری کے قیام کا وقت آ گیا ہے اور دہریت، اشتراکیت اور شرک اور خدا سے دوری کے تمام طریقے ختم ہو جائیں گے اور یہ سلسلہ عنقریب ایک صدی کے اندر اندر قائم ہو جائے گا۔انشاءاللہ اس کے لئے حضور نے احباب جماعت کو اجتماع انصار اللہ مرکز یہ 1980ء کے موقع پر اپنی اختتامی