خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 417
417 رب كل شئى خادمك رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا خطبات ناصر جلد 2 ص 505 جب اس تحریک پر ایک سال پورا ہونے لگا تو حضور نے خطبہ جمعہ 14 فروری 1969 ء کو ان دعاؤں کو جاری رکھنے کا ارشاد کرتے ہوئے فرمایا: چونکہ سال ختم ہونے والا ہے دوست دعا ئیں چھوڑیں نہ! بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں جو حالات رونما ہورہے ہیں ان کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان دعاؤں کو کم کرنے کی بجائے اور بھی زیادہ کریں۔کم سے کم کی تعداد تو میں وہی رکھنا چاہتا ہوں بڑھانا نہیں چاہتا لیکن خدا تعالیٰ جن لوگوں کو ہمت اور توفیق دے اور جن کے دلوں میں اسلام کی محبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا شعلہ پہلے سے زیادہ شدت سے بھڑک رہا ہو وہ پہلے سے زیادہ کثرت کے ساتھ حمد اور تسبیح اور درود کا ورد کریں۔اس کے علاوہ میں آج ایک نئی دعا بھی ان دعاؤں میں شامل کرنا چاہتا ہوں دوست اس دعا کو بھی کثرت کے ساتھ پڑھیں اور وہ یہ ہے۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ جو بلی کی دعائیں (البقره: 251) جلسہ سالانہ 1973ء میں جماعت کی صد سالہ جوبلی منانے کا اعلان کیا اور مالی قربانی کے علاوہ 8 فروری 1974ء کو آپ نے ایک عظیم روحانی پروگرام کا اعلان بھی فرمایا اس کی تفصیل یہ ہے۔1۔جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے تک ہر ماہ احباب جماعت ایک نفلی روزہ رکھا کریں۔جس کے لئے ہر قصبہ شہر یا محلہ میں مہینہ کے آخری ہفتہ میں کوئی ایک دن مقامی طور پر مقرر کر لیا جائے۔2۔دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں جو نماز عشاء سے لے کر نماز فجر تک یا نماز ظہر کے بعد ادا کئے جائیں۔3۔کم از کم سات بار روزانہ سورۃ فاتحہ کی دعا پڑھی جائے اور اس پر غور و تدبر کیا جائے۔