خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 399
399 ذیلی تنظیموں کے متعلق تحریکات حضور نے جماعت کی ذیلی تنظیموں کو مضبوط کرنے اور ان کی کار کردگی کو بہتر بنانے کے لئے سالانہ اجتماع انصار اللہ 1973ء کے موقع پر بعض اہم انتظامی تبدیلیاں فرمائیں۔حضور نے 10 نومبر 1973ء کو فرمایا: انصار الله صف دوم: آئندہ انصار اللہ کے اراکین دو حصوں پر مشتمل ہوا کریں گے یعنی (الف) صف اول جس میں 55 سال سے زائد عمر کے انصار شامل ہوں گے۔(ب) صف دوم جو 40 سال سے 55 سال تک کی عمر کے انصار پر مشتمل ہوگی۔صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے ساتھ میں ایک عہدہ نائب صدر کا مقرر کرتا ہوں جس کی عمر 40 اور 47 برس کے درمیان ہونا ضروری ہوگی۔حضور نے فرمایا کہ ایک خادم چالیس سال کے بعد اگلے دن جب انصاراللہ میں شامل ہوتا ہے تو وہ اپنے آپ کو بوڑھا سمجھنے لگتا ہے اس لئے 40 سے 55 سال تک کی عمر کے انصار کی ایک الگ تنظیم ہوگی۔ان کے سپر دو ہی کام کئے جائیں جو خدام الاحمدیہ کے سپرد ہیں مثلاً ورزش میں با قاعدگی اور سائیکل سفر میں حصہ لینا اور سروے سیکیم میں خدام کے ساتھ جانا۔حضور نے ان کے لئے ”جوانوں کے جوان کی اصطلاح وضع فرمائی۔نیز انصار اللہ کی تنظیم اور ان کے کاموں کو تیز سے تیز کرنا ان کی ذمہ (الفضل 11 نومبر 1973ء) داری قرار دیا۔اطفال معیار کبیر : اسی اجتماع پر حضور نے اطفال الاحمدیہ کی تنظیم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا 7 سال سے 11 سال تک کے اطفال کے لئے معیار صغیر اور 12 سال سے 15 سال تک کے اطفال کے لئے معیار کبیر مقرر فرمایا۔معیار کبیر کے اطفال کے لئے سائیکل سفر اور سائیکل سروے اور وقار عمل میں حصہ لینا ضروری قرار دیا گیا۔اس معیار کو حضور نے خدام الاحمدیہ کے لئے نرسری قرار دیا۔تا کہ تین سال کے عرصہ میں وہ خدام الاحمدیہ کے کاموں اور ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہو جائیں اور جب وہ خادم بنیں تو ان کو نئے سرے سے ٹریننگ نہ دینی پڑے بلکہ وہ پہلے ہی سے تربیت یافتہ ہوں۔