خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 366 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 366

366 اس طرح وہاں مسلمان بچوں کی تعلیم کا انتظام ہوا۔نصرت جہاں منصوبہ کے تحت سولہ نئے ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔خدا تعالیٰ نے وہاں اس سے زیادہ تعداد میں سکول کھولنے کی توفیق عطا کر دی۔غلبہ اسلام کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مضبوط بنیادوں کی ضرورت تھی۔سو اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں منصوبہ کے تحت یہ بنیادیں فراہم کر دیں۔اب وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری اس خدمت کا اتنا اثر ہے کہ نائیجیریا میں ہماری جماعت کے جلسہ سالانہ میں ملک کے صدر نے جس کا تعلق مسلم نارتھ سے ہے جو پیغام بھیجا اس میں جماعت کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ میں تمام مسلمان فرقوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں بھی ملک وقوم کی اسی طرح خدمت کرنی چاہئے۔جس طرح جماعت احمد یہ نائیجیر یا کر رہی ہے۔(دورہ مغرب ص 24) خدمات کا اعتراف: سیرالیون کے مسلمانوں کی سب سے بڑی اور با اثر تنظیم سیرالیون مسلم کانگرس کے صدر اور ملک کے وزیر مملکت جناب مصطفی سنوسی صاحب نے جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا:۔میں ہمیشہ احمدیت کا مداح اور خیر خواہ رہا ہوں بعض لوگ میری اس عقیدت اور محبت کو پسند نہیں کرتے۔میں انہیں بتاتا ہوں کہ احمدیت ایک سچائی ہے اور سچائی کے لئے دن رات ہماری بے لوث خدمت کر رہی ہے۔12 سیکنڈری سکول اور 50 پرائمری سکول چلا نا معمولی بات نہیں۔یہ کام صرف اخلاص ، جذ بہ اور نیک نیتی جیسی خوبیوں سے آراستہ لوگ ہی سرانجام دے سکتے ہیں“۔نیز فرمایا:۔(الفضل 19 اپریل 1980 ء ) طب کے میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات آب زر سے لکھی جانی چاہئیں“۔تعلیمی اداروں میں بھی خدا تعالیٰ نے غیر معمولی برکت کے سامان پیدا فرمائے۔یہ ادارے ہر ملک میں روشنی کے مینار بن کر لوگوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا موجب بنے اور بن رہے ہیں وہاں کے لوگ فخر سے بیان کرتے ہیں کہ ہم نے احمد یہ سکول سے تعلیم حاصل کی ہے ان سکولوں سے فارغ التحصیل طلباء آج اپنے اپنے ملکوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں اور خدمات بجالا رہے ہیں۔اس تحریک کی کامیابی کے بارہ میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے فرمایا:۔