خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 293 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 293

293 مسلمانان کشمیر کے متعلق تحریکات اہل کشمیر مدتوں سے غلامی اور ظلم وستم کا شکار تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنہیں اسیروں کی رستنگاری کا موجب قرار دیا گیا تھا آپ نے اس خطہ جنت نظیر کو انسانی حقوق دلانے کے لئے بے پناہ جدوجہد کی اور متعدد تحریکات فرمائیں اور آپ کی راہنمائی میں جماعت احمدیہ نے بے نظیر خدمات سرانجام دیں۔ان طویل خدمات کو اختصار کے ساتھ ملاحظہ کرنے سے معلوم ہوگا کہ اس کی تفصیل ضخیم کتب کا تقاضا کرتی ہے۔زیر نظر مضمون میں صرف تاریخ احمدیت جلد 5 کو سامنے رکھ کر سال وار چند عنوان بیان کئے گئے ہیں۔1909 حضور نے خلافت سے قبل یکم جولائی 1909 ء تا 22 راگست 1909 ء پہلا سفر کشمیر اختیار فرمایا۔آپ نے کشمیری طلباء کو قادیان میں تعلیم دلانے کی طرف خاص توجہ فرمائی اور خلیفہ بننے کے بعد ان کے لئے وظائف مقرر فرما دیئے۔حضور کے ارشادات کی روشنی میں ایک احمدی بزرگ حضرت حاجی عمر ڈار صاحب رفیق حضرت مسیح موعود نے کشمیر میں تعلیم بالغاں کی بنیا د رکھی اسی طرح ان کے بیٹے خواجہ عبدالرحمان صاحب نے اس کام کو آگے بڑھایا۔علاقہ جموں میں میاں فیض احمد صاحب نے تعلیمی جد و جہد میں نمایاں حصہ لیا۔1914 کشمیر کے ایک احمدی عالم مولوی عبد الرحمان صاحب نے راجور کے مسلمانوں کو منظم کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں شدید مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔1921 حضور کا دوسراسفرکشمیر 25 جون تا 29 ستمبر۔حضور نے اہل کشمیر کو باہمی اتحاد قائم کرنے اور بد رسوم سے علیحدگی کی طرف خاص توجہ دلائی۔1929 حضور نے کشمیر کے ایک غیر احمدی پیر سے قادیان میں ملاقات کے درمیان پیشکش کی کہ آپ کشمیر