خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 267 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 267

267 میں چندہ غلہ کی صورت میں لیا جائے گا۔یعنی گو بھیجنے والا رو پید ارسال کرے مگر اس کا وعدہ غلہ کی صورت میں ہونا چاہئے۔اس کے روپیہ سے وعدہ کے مطابق غلہ خرید دیا جائے گا۔لمبا وعدہ کوئی صاحب نہ کریں۔جو ایک مہینہ کے اندر غلہ دے سکیں وہی وعدہ کریں۔(الفضل 24 مئی 1942 ء ) بیرونی جماعتوں میں سب سے پہلے وعدے بھجوانے والی جماعت لائل پور تھی۔(الفضل 5 جون 1942 ء ) قادیان اور قادیان سے باہر دوسری مخلص احمدی جماعتوں نے اس تحریک پر جس والہانہ انداز میں لبیک کہا۔اس کا نظارہ ہمیں سلسلہ مامورین کے سوا کہیں نظر نہیں آتا۔ان سے مطالبہ صرف پانچ سو من غلہ کا کیا گیا تھا مگر انہوں نے پندرہ سو من جمع کر دیا۔جس پر حضرت مصلح موعودؓ نے اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا: میں نے تحریک کی تھی کہ غربا کے لئے بھی دوست بطور امداد غلہ جمع کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان کے غربا کو پندرہ سو من گندم جوان کی پانچ ماہ کی خوراک ہے تقسیم کی گئی اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اسے آخری پانچ ماہ کے لئے محفوظ رکھیں اور خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ قحط بھی عین اسی وقت شروع ہوا۔میں نے کہا تھا کہ جن لوگوں کو یہ گندم مہیا کی گئی ہے وہ اسے دسمبر میں کھانا شروع کریں اور قحط بھی دسمبر میں ہی شروع ہوا ہے۔یہ بھی نظام کی ایک ایسی خوبی ظاہر ہوئی ہے کہ ساری دنیا میں اس کی مثال نہیں مل سکتی کہ ہر غریب کے گھر میں پانچ ماہ کا غلہ جمع کر دیا گیا“۔( الفضل 28 فروری 1945 ء ) ( انوارالعلوم جلد 16 ص476) قادیان کی دوسری احمدی آبادی کے لئے غلہ کے انتظام کی تحریک: ی تو غربا کی بات ہے جہاں تک قادیان کی دوسری احمدی آبادی کا تعلق تھا حضرت خلیفہ امسیح الثانی کے ارشاد پر صدرانجمن احمدیہ کے کارکنوں کو غلہ کے لئے پیشگی رقم دے دی گئی تھی اور جو احمدی از خود غلہ خرید سکتے تھے انہوں نے ذاتی کوشش سے خرید لیا مگر بعض لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے استطاعت کے باوجود بر وقت غلہ کا انتظام نہ کیا اور غفلت کا ثبوت دیا۔ایسے لوگوں کے لئے بھی حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی ہدایت اور بیرونی جماعتوں کے تعاون سے گندم کا انتہائی تسلی بخش انتظام کر دیا گیا جس کی تفصیل خود حضرت مصلح موعودؓ کی زبان مبارک سے بیان کی جاتی ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔