خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 235
235 2۔مالی قربانی کا نظام حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر وقف جدید نے دیہاتی جماعتوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ سندھ میں ہندوؤں میں دعوت الی اللہ کے کام پر توجہ دینی شروع کی اور ان دونوں کاموں کے بہت شاندار نتائج ظاہر ہوئے۔معلمین کا نظام حضرت مصلح موعود کی طرف سے وقف جدید کا اعلان ہوتے ہی واقفین کی درخواستیں آنی شروع ہو گئیں چنانچہ 18 جنوری 1958ء کو 14 واقفین کو بطور معلم منتخب کر لیا گیا ان کے لئے ایک ہفتہ کی تربیتی کلاس منعقد کی گئی اور یکم فروری 1958ء کو معلمین کا پہلا قافلہ سوئے منزل روانہ ہو گیا۔16 فروری کو مزید 22 واقفین کا انٹرویو لے کر تقرر کیا گیا۔چنانچہ پہلے سال کے اختتام پر 90 مراکز وقف جدید کے تحت قائم ہو چکے تھے۔چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ نے جلسہ سالانہ 1958ء پر وقف جدید کے معلمین اور ان کی خوشکن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اس سال 90 معلم وقف جدید میں کام کر رہے ہیں اور ستر ہزار روپیہ کے وعدے جماعت کی طرف سے آئے تھے جو قریباً پورے ہو گئے ہیں۔جس کی وجہ سے یہ صیغہ بڑی عمدگی سے اپنا کام کر رہا ما۔۔وقف جدید کی معرفت 400 بیعت آئی ہے۔اصلاح وارشاد کی معرفت صرف 54 افراد سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔اگر جماعت اپنی آمد بڑھائے تو اس کے نتیجہ میں چندہ کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔جس سے ہم اپنے کام سہولت سے وسیع کر سکیں گے بلکہ بیماریوں کو دور کرنے میں بھی ہم ملک کی مددکرسکیں گے کیونکہ وقف جدید کے معلم تعلیم کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ بھی کرتے ہیں اور اس سے ملک میں بیماریوں کو دور کرنے میں مددل رہی ہے۔“ الفضل 25 جنوری 1959ء) خلافت ثانیہ کے اختتام تک 71 با قاعدہ معلمین کام کر رہے تھے جن کے ذریعہ 64 مراکز میں اصلاح وارشاد کی مہم چلائی جا رہی تھی جن کی تعداد دسمبر 2007 ء میں 270 ہو چکی ہے۔پاکستان میں اب تک 733 سنٹرز پر معلمین کام کر چکے ہیں۔معلمین کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک سال کی معلمین کلاس جاری کی گئی اور با قاعدہ ایک مدرسہ کا