خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 164 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 164

164 کے لوگوں کو ہی اس کی تعمیر میں حصہ لینا چاہئے۔پس اس موقع پر میں تمام جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی توفیق کے مطابق اس مسجد کی تعمیر میں حصہ لیں۔میرا خیال ہے کہ میں چھپیں ہزار روپیہ اور یا تھیں پینتیس ہزار روپیہ اس پر خرچ ہو جائے گا“۔(الفضل6/اکتوبر 1949ء) حضور نے اس موقع پر نہ صرف اپنی طرف سے اور اپنے بیوی بچوں کی طرف سے چندہ کے وعدے لکھوائے بلکہ اس خیال سے کہ بیرونی جماعتوں تک اطلاع دیر سے پہنچے گی اور اس طرح وہ شاید اسی نیک کام میں حصہ لینے سے محروم رہ جائیں گی ان کی طرف سے خود وعدے لکھوا دیئے اور فرمایا اگر یہ جماعتیں اس سے زیادہ رقم دینا چاہیں تو دے دیں اور اگر ان کی طرف سے اس سے کم رقم وصول ہوئی تو کمی میں خود پوری کروں گا۔اس کے بعد موجود احباب نے اپنی طرف سے اور اپنی جماعتوں کی طرف سے وعدے لکھوائے اور حضور دعا کے بعد قصر خلافت تک نہیں پہنچے تھے کہ 16 ہزار کی رقم کے وعدے ہو گئے۔دفتر میں جو وعدے بعد میں لکھوائے گئے ان کی مقدار سترہ ہزار سے اوپر چلی گئی اور اسی دن شام تک سولہ ہزار سات سو روپے کی رقم نقد وصول ہو گئی۔باقی احباب کے وعدے جو بعد میں وصول ہوئے۔انہیں ملا کر مطلوبہ رقم پوری ہو گئی اور یہ مسجد قریباً پچاس ہزار روپے کی لاگت سے تیار ہوگئی۔25 را کتوبر تک جماعت احمد یہ ربوہ کی طرف سے ایک ہزار روپیہ چندہ میں دیا گیا۔مسجد ہالینڈ کے لئے تحریک حضرت مصلح موعودؓ نے ہالینڈ کی مسجد احمدی عورتوں کے چندہ سے تعمیر کرنے کی تحریک فرمائی اور خواتین احمدیت نے اپنی روایت کے مطابق اس پر والہانہ لبیک کہا۔چنانچہ حضور نے فرمایا:۔ہالینڈ کی مسجد کے متعلق عورتوں میں تحریک کی گئی تھی انہوں نے مردوں سے زیادہ قربانی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے زمین کی قیمت ادا کر دی ہے اور ابھی چھ سات ہزار روپیہ ان کا جمع ہے جس میں اور روپیہ ڈال کر ہالینڈ کی مسجد بنے گی۔پھر چندہ انہوں نے ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ لجنہ کا دفتر بنانے کے لئے بھی انہوں نے چودہ پندرہ ہزار روپیہ جمع کیا تھا۔الفضل 20 دسمبر 1951 ء ) | سالانہ جلسہ 1951 ء کے موقع پر بتایا:۔مسجد ہالینڈ کا چندہ عورتوں نے مردوں سے زیادہ دیا ہے۔مردوں کے ذمہ واشنگٹن کی مسجد لگائی