خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 585
585 اوپر لے کر جانا ہے۔ہم ہر نماز میں اياك نعبد واياك نستعین کی دعا مانگتے ہیں کہ اے خدا ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں یا تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں کہ ہمیں عبادت کرنے والا بنا اور جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا ہے یقیناً اس کو ہر قسم کے شرک سے پاک ہونا چاہئے۔پس اس لحاظ سے بھی ہر احمدی کو اپنے دل کو ٹولنا چاہئے کہ ایک طرف تو ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا بننے کی خدا تعالیٰ سے دعا مانگ رہے ہیں دوسری طرف دنیا داری کی طرف ہماری نظر اس طرح ہے کہ ہم اپنی نمازیں تو چھوڑ دیتے ہیں لیکن اپنے کام کا حرج نہیں ہونے دیتے۔اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ میں رازق ہوں اور اپنی عبادت کرنے والوں کے لئے رزق کے راستے کھولتا ہوں۔لیکن ہم منہ سے تو یہ کہتے ہیں کہ یہ بات سچ ہے حق ہے لیکن ہمارے عمل اس کے الٹ چل رہے ہیں۔( الفضل 7 فروری 2006ء ) وڈیو فلمیں: اسی طرح بیہودہ وڈیوفلموں کے بارہ میں فرمایا: اب تو گانے وغیرہ سے بڑھ کر بیہودہ فلموں تک نوبت آ گئی ہے۔اس بارے میں عورتوں اور مردوں دونوں کو یکساں احتیاط کی ضرورت ہے، دونوں کو احتیاط کرنی چاہئے۔دکانیں کھلی ہوئی ہیں، جا کے ویڈیو کیسٹ لے آئیں یا سیڈیز لے آئیں، اور پھر انتہائی بیہودہ اور لچر قسم کی فلمیں اور ڈرامے ان میں ہوتے ہیں۔جماعتی نظام کو بھی اور ذیلی تنظیموں کو بھی اس بارہ میں نظر رکھنی چاہئے اور اس کے نتائج سے لوگوں کو ، بچوں کو آگاہ کرتے رہنا چاہئے ، سمجھانا چاہئے۔کیونکہ اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ یہ چیزیں بالآ خر غلط راستوں پر لے جاتی ہیں۔(الفضل 13 دسمبر 2005ء) اسی طرح شادی کے موقع پر ڈانس کے متعلق فرمایا اگر کہیں شادی بیاہ وغیرہ میں اس قسم کی اطلاع ملتی ہے کہ کہیں ڈانس وغیرہ یا ناچ ہوا ہے تو وہاں بہر حال نظام کو حرکت میں آنا چاہئے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔(الفضل 13 دسمبر 2005ء ) خلافت رابعہ میں ایسوسی ایشن آف احمدی کمپیوٹر پروفیشنلز قائم ہوئی تھی جواب دنیا کے کئی ممالک میں فعال ہو چکی ہے۔اس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں جو ایم ٹی اے اور دوسرے کئی جماعتی