خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 577
577 امداد طلبہ کی تحریک حضور نے خطبہ عید الفطر 13 اکتوبر 2007 ء میں فرمایا:۔طلباء کی مدد ہے ایک یہ بھی پرانی مد چل رہی ہے، یہ بھی بہت پرانی سکیم ہے جیسا کہ میں نے کہا جماعت میں رائج ہے بڑے عرصہ سے تعلیم بھی اتنی زیادہ مہنگی ہو چکی ہے اب غریب ملکوں میں بھی کہ بعض دفعہ ایک اوسط درجہ کے آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے جس کے بچے زیادہ ہوں، اگر طلباء اور ان کے والدین بچوں کے امتحان میں پاس ہونے پر کچھ شکرانے کے طور پر اس مد میں دیں تو کئی غریب ضرورت مندوں کا بھلا ہو سکتا ہے مثلاً یہاں اگر پا ہونے والا ہر طالب علم اپنے غریب طالب علم بھائیوں کے لئے دس پندرہ پونڈ سال میں دین تو اتنی رقم کہ وہ شاید یہاں مہینہ میں بازار سے کچھ چیزیں کھا لیتے ہوں گے تو غریب ملکوں میں ایک طالب علم کا سال بھر کی کتابوں کا اور بعض دوسرے خرچ پورے ہو جاتے ہیں اس رقم سے اور یہی حقیقی خوشی اور حقیقی عید کا ہے اور یہی باعث بنی چاہئے حقیقی خوشی کا ہمارے لئے ، یہ احساس بچوں کے اندر پیدا کرنا چاہئے کہ غریبوں کی ضرورتیں پوری کریں۔سائنسی علوم کی طرف توجہ کرنے کی تحریک علم کا ہر شعبہ علم ہی ہے مگر اس دور میں ہر قسم کی ترقی کے لئے سائنسی علوم کی طرف خاص توجہ نا گزیر ہے اور جس قوم کے پاس جتنے سائنسدان ، جتنی لیبارٹریاں اور جتنی سائنسی درسگاہیں ہوں گی وہ قوم اتنی ہی ترقی یافتہ کہلائے گی۔اعداد و شمار کے مطابق اسلامی دنیا میں 21 لاکھ لوگوں میں سے صرف 230 لوگوں کو سائنس کا علم ہوتا ہے جبکہ امریکہ کے 10 لاکھ میں سے 4 ہزار اور جاپان کے 5 ہزار شہری سائنسدان ہوتے ہیں۔چین اور بھارت علم اور ٹیکنالوجی میں نئی طاقت بن کر ابھر رہے ہیں۔امریکی ماہرین کا خیال ہے چین 2045ء میں امریکہ کی جگہ لے لے گا، اس کی وجہ یونیورسٹیاں اور ٹیکنالوجی ہے، چین میں اس وقت 9000 اور بھارت میں 8407 یونیورسٹیاں ہیں۔یہ دونوں ملک ہر سال 9لاکھ 50 ہزار انجینئر پیدا کرتے ہیں۔اس کے مقابلے میں امریکہ میں ہر سال صرف 70 ہزار نئے انجینئر مارکیٹ میں آتے