خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 563
563 بچے ہیں ان کو بھی ماں باپ شامل کرنے کی کوشش کریں۔اس مالی قربانی میں شامل کریں۔اور خاص طور پر واقفین نو بچے تو ضرور، بلکہ ہر پیدا ہونے والا بچہ اس میں شامل ہونا چاہئے۔بلکہ بعض احمد یوں کا ایمان تو اس سے بھی تازہ ہوتا ہے کہ کسی کے اولاد نہیں ہوتی تھی تو انہوں نے تحریک جدید میں اپنے بچوں کے نام پر بھی چندہ دینا شروع کر دیا۔100 روپے بچے کے حساب سے 400 روپے دینے شروع کر دیئے (پاکستان کی بات ہے ) اور اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ کچھ عرصے بعد ان کے ہاں اولاد کی امید پیدا ہوئی اور اب چار بچے ہو گئے۔جتنے بچوں کا چندہ دیتے تھے اتنے بچے اللہ تعالیٰ نے دے دیئے۔اللہ تعالیٰ بعض دفعہ فوری طور پر نظارے دکھا دیتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے چاہے بچوں کی طرف سے معمولی رقم ہی دیں لیکن اخلاص سے دی ہوئی یہ معمولی رقم بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے بڑا اجر پانے والی ہوتی ہے۔اور جماعت میں اللہ تعالیٰ بہت سوں کو یہ نظارے دکھاتا ہے۔اور پھر اسی چندے کی وجہ سے، ان برکتوں کی وجہ سے پھر آپ کے گھر برکتوں سے بھرتے چلے جائیں گے۔الفضل 4 جنوری 2005ء ) دفتر اول کے کھاتے زندہ کرنے کی تحریک سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 1982ء میں تحریک فرمائی تھی کہ تحریک جدید کے دفتر اول اور دوم کے کھاتے مرنے نہ پائیں اور ان کی اولادیں ان کی طرف سے چندہ دیتی رہیں۔2004 ء کے آخر تک ابتدائی 5 ہزار میں سے 2900 کھاتے جاری ہو چکے تھے اور 2100 باقی رہ گئے تھے۔حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ نے 5 نومبر 2004 ء کو ان کو زندہ کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔" حضرت خلیفہ امسیح الرائع نے یہ بھی فرمایا تھا کہ جن بزرگوں کے کھاتے کوئی زندہ نہیں کرتا ان کے حساب میں کوئی چندہ نہیں دیتا، ان کے اس وقت کے مطابق جو چند روپوں میں ادا ئیگی ہوتی تھی، پانچ دس روپے میں ) یا ویسے بھی ان کا نام زندہ رکھنے کے لئے ٹوکن کی صورت میں ہو سکتی ہے۔فرمایا تھا کہ پانچ روپے کے حساب سے ایک ہزار کی میں ذمہ واری اٹھاتا ہوں۔میں اپنے ذمے لیتا ہوں اگر ان کی اولادیں ان کے نام کے ساتھ چندہ نہیں دے سکتیں۔آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ اور اس