خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 549 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 549

549 چنانچہ اللہ تعالی کے فضل سے طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کا سنگ بنیاد 23 نومبر 2003ء کو رکھا گیا اور یکم رمضان المبارک 15 ستمبر 2007 ء سے مرحلہ وار مریضوں کا علاج شروع کیا گیا۔پہلے 4 ماہ کے متعلق ہسپتال کی مطبوعہ رپورٹ میں لکھا ہے:۔”سب سے پہلے شعبہ بیرونی مریضان میں مریضوں کا معائنہ شروع ہوا، اس کے ساتھ متعلقہ شعبہ جات (ECHO/ECG/ لیبارٹری را یکسرے فارمیسی رایمبولینس سروس) نے بھی کام کرنا شروع کر دیا۔اس وقت تک قریباً 6 ہزار مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا جا چکا ہے۔دوسرے مرحلہ میں یکم اکتوبر 2007 ء سے شعبہ اندرونی مریضان میں سے ایمر جنسی اور CCU میں مریضوں کا داخلہ شروع کر دیا گیا اور اب تک 360 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔تیسرے مرحلہ میں مورخہ 15 نومبر 2007ء کو کیتھ لیب میں دل کے پروسیجرز سنجوگرافی ، اینجیو پلاسٹی اور پیس میکر شروع کر دیئے گئے اور مورخہ 31 دسمبر تک کل 64 کامیاب پروسیجرز کئے جاچکے ہیں۔ان چند ماہ میں محض خدا تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں سے کئی انتہائی Serious مریضوں کو معجزانہ طور پر شفاء ملی۔کئی مریض اس حالت میں آئے کہ ان کو فوری طور پر مصنوعی سانس دے کر انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا اور ضرورت پڑنے پر فورا ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی۔گزشتہ دنوں ایک ایسا پروسیجر (Stem cell for heart repair) بھی کیا گیا جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفر دطریقہ علاج ہے۔عنقریب شعبه اندرونی مریضان میں فی میل کارڈیک وارڈ اور High Dependency Unit کا آغاز کیا جا رہا ہے۔(الفضل 3 جنوری 2008ء) احمد یہ میڈیکل ایسوسی ایشن یو کے کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 19 مئی 2007 ء کو حضور نے نور ہسپتال قادیان کے لئے ڈاکٹروں کو خدمت کی تحریک فرمائی۔الفضل انٹر نیشنل 15 جون 2007 ص 9) عیادت مریضان کی تحریک خطبہ جمعہ 15 را پریل 2005ء میں حضور نے عیادت مریض آنحضرت علیہ کے اسوہ کا تفصیل