خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 537 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 537

537 6-5لاکھ یورو (Euro) میں بن جائے گی۔یہاں بھی اور جگہوں پر بھی مسجد بنانے کا عزم کیا ہے تو پھر بنا ئیں انشاء اللہ شروع کریں یہ کام۔ارادہ جب کر لیا ہے تو وعدے کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے (روزنامہ الفضل 3 مئی 2005 ء ) اس میں برکت ڈالے گا۔اس تحریک پر احباب جماعت کے رد عمل کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔سپین میں نئی مسجد کی تعمیر کا میں نے اعلان کیا تھا اور سپین کی جماعت کے محدود وسائل کی وجہ سے دوسروں کو بھی اس میں حصہ لینے کی تحریک کی تھی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے مخلصین نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔بڑی تعداد میں وعدے آئے۔الحمد للہ اور کچھ احباب نے اپنے وعدے تو پورے بھی کر دیئے یا کچھ حصہ ادا کر دیا۔لیکن ابھی کافی بڑی تعداد ایسی ہے جن کے وعدے قابل ادا ہیں۔اب وہاں ایک جگہ پسند آئی ہے اور سودا ہو رہا ہے۔ویلنسیا سے کوئی پندرہ سوکلومیٹر پر مین ہائی دے کے اوپر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور ہائی وے کے اوپر ہی ایک پلاٹ ہے۔اس میں تعمیر شدہ ایک چھوٹی سے مضبوط عمارت بھی ہے جو رہائش کے لئے استعمال ہو سکتی ہے۔بہر حال وہاں خالی جگہ بھی کافی ہے۔وہاں مسجد کا پلان انشاء اللہ بن رہا ہے۔تعمیر شروع ہو جائے گی“۔(الفضل 6 دسمبر 2005 ء) ہالینڈ میں مسجد کی تحریک حضور نے 5 جنوری 2007ء کو ہالینڈ میں خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔اس وقت تک ہالینڈ میں مسجد کی شکل میں جماعت احمدیہ کی صرف ایک مسجد ہے جو ہیگ (Hague) میں ہے اور اس کی تعمیر ہوئے بھی شاید انداز 50 سال سے زائد عرصہ ہی ہو گیا ہے۔اُس وقت بھی اس مسجد کا خرچ لجنہ نے دیا تھا جن میں اکثریت پاکستان کی لجنہ کی تھی۔پھر یہ ین سپیٹ کا سنٹر خریدا گیا جہاں اس وقت جمعہ ادا کر رہے ہیں یہ بھی مرکز نے خرید کر دیا ہے۔ہالینڈ کی جماعت نے تو ابھی تک ایک بھی مسجد نہیں بنائی۔اب آپ کی تعداد یہاں اتنی ہے کہ اگر ارادہ کریں اور قربانی کا مادہ پیدا ہو تو ایک ایک کر کے اب مسجد بنا سکتے ہیں۔اگر ایمان ہے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر یقین رکھیں۔اگر یہ ٹارگٹ رکھیں کہ ہر دو سال میں کم از کم ایک شہر میں جہاں جماعت کی تعداد اچھی ہے مسجد بنانی ہے ( یہاں دو تین تو شہر ہیں ) تو پھر اس کے بعد مزید جماعت پھیلے گی انشاء اللہ۔جس طرر