خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 467 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 467

467 جہاں یتامی کی کفالت ہو رہی ہے وہاں یہ تحریک عطا یا دینے والے احباب کے لئے قرب الہی کا حصول پانے کا موجب بن رہی ہے۔1989ء میں سلمان رشدی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بہت سے بچے یتیم ہو گئے۔ور نے محض محبت رسول میں ان کی کفالت کا اعلان فرمایا (الفضل 5 اپریل 1989 ء ) اس کی تفصیل حضور کی دعوت الی اللہ کی تحریکات میں گزر چکی ہے۔حضور نے 29 جنوری 1995ء کے خطبہ میں سیرالیون میں یتامی اور بیوگان کی خدمت کی طرف خصوصی طور پر جماعت کو متوجہ کیا۔29 جنوری 1999ء کو حضور نے افریقن ممالک خصوصاً سیرالیون کے مسلمان یتامی اور بیوگان کی خدمت کی عالمی تحریک کی اور فرمایا یتامیٰ کو گھروں میں پالنے کی رسم زندہ کریں۔5 فروری 1999 ء کو حضور نے عراق کے تیموں اور بیواؤں کے لئے خصوصی دعاؤں اور خدمت خلق کی تحریک فرمائی۔مریم شادی فنڈ سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 21 فروری 2003ء بمقام مسجد فضل لندن میں غریب بچیوں کی شادی کے انتظامات کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جن کی بیٹیاں بیاہنے والی ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے حسب توفیق اپنی طرف سے بھی کچھ ان کو پیش کرتا ہوں اگر میرے اندر اتنی توفیق نہ ہو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالی کی جماعت غریب نہیں ہے بہت روپیہ ہے جماعت کے پاس ان کی بیٹیاں خیر و خوبی کے ساتھ اپنے گھروں کو روانہ ہوں“۔الفضل 29 اپریل 2003 ء ) | حضور کی اس تحریک پر جماعت نے والہانہ لبیک کہا اور صرف ایک ہفتہ میں ایک لاکھ نو ہزار سے زائد پاؤنڈ ا کٹھے ہو گئے۔بعض خواتین نے اپنے زیور پیش کر دیئے۔اس فنڈ کا نام آپ کی والدہ ماجدہ کے نام پر مریم شادی فنڈ رکھا گیا اور حضور نے فرمایا ”امید ہے اب یہ فنڈ کبھی ختم نہیں ہوگا اور ہمیشہ غریب بچیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جا سکے گا“۔(الفضل 6 مئی 2003ء)