خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 466 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 466

466 اسے واپس بلال فنڈ میں دے دیا اس لئے مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرح جماعت کی محبت کا تحفہ ان کو پہنچاؤں۔پھر فرمایا:۔قرآن کریم کی اشاعت کے اس پروگرام کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے میرا دل کھول دیا اور ایک بہت ہی پیارا خیال میرے دل میں پیدا ہوا کہ سیدنا بلال فنڈ سے ایک سو زبانوں میں ساری دنیا کو قرآن کریم کا یہ تحفہ پیش کیا جائے اور یہ سارے اسیر اور یہ سارے راہ مولیٰ میں تکلیف اٹھانے والے لازماً اس میں شامل ہو جائیں گے ان کی طرف سے دنیا کو یہ تحفہ ہوگا اس سے بہتر جواب ان کے اوپر مظالم کا اور الہی جماعتیں دے ہی نہیں سکتیں“۔کفالت بیتامی کی تحریکات ( خطبات طاہر عیدین ص 60) حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1986ء بمقام مسجد فضل لندن میں ایل سلواڈور میں آنے والے زلزلہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہاں جو تباہی آئی ہے اس کے نتیجہ میں بہت سے بچے یتیم ہو گئے ہیں اس لئے احباب جماعت کے افراد ان کی کفالت کی ذمہ داری لیں اور بیتامی کی حفاظت کریں۔اس ضمن میں حضور نے بتایا کہ ایک مخلص احمدی نے چالیس لاکھ روپے دیئے ہیں کہ اس سے جماعت جس طرح چاہے یتیم خانہ کھولے۔(ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدیدا کتوبر 1986ء) جوبلی منصوبہ کے تحت سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے جنوری 1991ء میں کفالت یتامی کی ایک نہایت مبارک تحریک جاری فرمائی۔اس تحریک کا نام کفالت یکصد یتامی کمیٹی رکھا گیا۔اس تحریک میں خدا کے فضل سے مخلصین جماعت نے بشاشت قلبی کے ساتھ حصہ لیا اور دل کھول کر طایا پیش کئے اور اب بھی کر رہے ہیں۔یہ تحریک مرکزی انتظام کے تحت ربوہ میں کام کر رہی ہے اور اگر چہ اس کا نام یکصد یتامی تھا لیکن یہ فیض خدا کے فضل سے جنوری 2008 ء تک 2500 بتامی تک پہنچ چکا ہے اور اس کمیٹی کی نگرانی میں یہ بچے نہ صرف اپنے اخراجات حاصل کر رہے ہیں بلکہ ان کی روحانی تربیت کا انتظام بھی اس کمیٹی کی نگرانی میں کیا گیا اور مربیان کرام پاکستان بھر کے احمدی یتیم بچوں کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لئے دورے کرتے اور ان کی دینی و دنیاوی تعلیم کا جائزہ لیتے ہیں۔اس تحریک پر احباب جماعت نے دل کھول کر لبیک کہا ہے اور یہ فیض جاری ہے جس کے ذریعہ سے