خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 464 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 464

464 8۔1993 بوسنیا کی جنگ اور مہاجرین کے لئے خدمات 9۔گیمبیا میں 128 یکٹر پرمشتمل تعلیمی ادارہ کا قیام۔طلباء کو وظائف۔10۔بورکینا فاسو، سیرالیون بین ، گھانا اور گیمبیا میں کمپیوٹر کی تعلیم کے مراکز کا قیام۔عورتوں کو سلائی کی تربیت اور سلائی مشینوں کی تقسیم۔11۔برطانیہ اور افریقہ میں ایک خاندان کی نگہداشت پروگرام کے تحت خدمات۔12۔افریقہ میں آنکھوں کے علاج کی سہولت۔سیرالیون میں ایک ہزار افراد کا علاج۔13۔مغربی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس کا کام کیا جارہا ہے۔(تفصیل کے لئے الفضل 20 ستمبر 2006 ء فضل عمر ہسپتال کے توسیعی منصوبے فضل عمر ہسپتال ربوہ خدمت خلق کا بہت بڑا ادارہ ہے۔حضور نے کئی بار اس خواہش کا اظہار فرمایا که فضل عمر ہسپتال ربوہ ہر لحاظ سے دنیا میں اعلیٰ درجہ کا ہسپتال بن جائے۔چنانچہ آپ کے دور خلافت میں ہسپتال کی عمارت اور سہولتوں میں بہت وسعت پیدا ہوئی۔14 اکتوبر 1985 ء کو ہسپتال کے نئے تعمیراتی مرحلے کا افتتاح ہوا۔31 جنوری 88ء کو نواب محمد الدین بلاک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔نواب صاحب نے ربوہ کی تعمیر کی بہت اہم کردار ادا کیا تھا۔4 مارچ 1991ء کو فضل عمر ہسپتال کی جدید لیبارٹری کا افتتاح ہوا۔جس میں اب جدید ترین مشینری نصب کی جاچکی ہے۔8 نومبر 1992ء کو ہسپتال میں نئے وارڈوں اور نرسز ہاسٹل کا افتتاح ہوا۔جنوری، فروری 1994 ء میں شعبہ ریڈیالوجی کی نئی عمارت اور دونئے شعبوں ICU اور CCU کا افتتاح ہوا۔21 مارچ 2002 ء کو ہسپتال میں واقع بیت یادگار کی تزئین نو کا افتتاح ہوا۔20 فروری 2003ء کو فضل عمر ہسپتال میں زبیده بانی ونگ کا افتتاح ہوا جو خواتین کے علاج کے لئے بہت عمدہ اور جدید ترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔