خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 419
419 تقریر میں لا الہ الا اللہ کا ورد کرتے رہنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔چند دنوں تک چودھویں صدی ختم ہورہی ہے۔اس صدی کو خدائے واحد یگانہ کی تو حید کے ورد کے ساتھ الوداع کہیں۔لا الہ الا اللہ کا ورداتنی کثرت سے پڑھیں کہ کائنات کی فضا اس ترانہ کے ساتھ معمور ہو جائے۔دن رات اٹھتے بیٹھتے بالکل خاموشی کے ساتھ اونچی آواز میں بھی نہیں اس طرح ( حضور نے دھیمی آواز میں لا الہ الا اللہ متعدد بار دہرا کر دکھایا اور پھر فرمایا لا الہ الا الله - لا الہ الا الله - لا الہ الا اللہ۔اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے پڑھتے رہیں۔اس ندا کے ساتھ اس صدی کو الوداع کہیں اور اسی ندا کے ساتھ ہم اگلی صدی کا استقبال کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ“ الفضل 24 دسمبر 1980ء جلسہ سالانہ نمبر ) چنانچہ جماعت احمدیہ نے نہ صرف کثرت کے ساتھ لا الہ الا اللہ کا ورد کیا بلکہ ان کلمات کو مختلف سائزوں، رنگوں اور بینروں کی شکل میں شائع کیا گیا اور دنیا بھر میں توحید کی منادی کی گئی۔