خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 416 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 416

416 پڑھنا بھی نہیں جانتے ان کے والدین یا ان کے سر پرست اگر والدین نہ ہوں ایسا انتظام کریں کہ ہر وہ بچہ یا بچی جو کچھ بولنے لگ گئی ہے لفظ اُٹھانے لگ گئی ہے۔سات سال کی عمر تک ان سے تین دفعہ کم از کم یہ تسبیح اور درود کہلوایا جائے۔اس طرح پر بڑے (25 سال سے زائد عمر ) دوسو دفعہ، جوان کم از کم ایک سو بار اور بچے تینتیس (33) بار اور بالکل چھوٹے بچے تین بار تسبیح اور تحمید کریں۔ساری جماعت پر میں فرض قرار دیتا ہوں کہ اس طریق پر کہ بڑے کم از کم دوسو بار ، جوان سو ، بچے تینتیس بار اور جو بہت ہی چھوٹے ہیں وہ تین دفعہ دن میں تحمید اور درود پڑھیں اس طرح کروڑوں صوتی لہریں خدا تعالیٰ کی حمد اور نبی اکرم ﷺ پر درود پڑھنے کے نتیجہ میں فضاء میں گردش کھانے لگ جائیں گی۔ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا بھی مانگنی چاہئے کہ اے خدا! ہمیں توفیق عطا کر کہ ہماری زبان سے تیری حمد اس کثرت سے نکلے اور تیرے محبوب محمد علیہ پر ہماری زبان سے درود اس کثرت سے نکلے کہ شیطان کی ہر آواز ان کی لہروں کے نیچے دب جائے اور تیرا ہی نام دنیا میں بلند ہو اور ساری دنیا تجھے پہچاننے لگے۔استغفار کی تحریک خطبہ جمعہ 28 جون 1968ء کو حضور نے استغفار کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ: ہماری جماعت کے ذمہ تمام دنیا میں اسلام کے جھنڈے کو بلند کرنا ہے۔اتنی بڑی ذمہ داری کو ادا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری تمام بشری کمزوریاں اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر کے نیچے دبی رہیں اور ان کا ظہور نہ ہو اس غرض کے لئے ضروری ہے کہ جماعت کے تمام مرد اور تمام خواتین جن کی عمر 25 سال سے اوپر ہے وہ دن میں کم سے کم سو بار جن کی عمر 25 سال اور 15 سال سے درمیان ہے وہ دن میں 33 بار جن کی عمر 15 سے 7 سال کے درمیان ہے وہ دن میں گیارہ بار اور چھوٹے بچے جن کی عمر سات سال سے کم ہے وہ روزانہ کم از کم تین بار استغفار کیا کریں۔(خطبات ناصر جلد 2 ص 202) مزید دعاؤں کی تحریک اس کے علاوہ حضور نے تعداد مقرر کئے بغیر مندرجہ ذیل دعا کثرت سے پڑھنے کا ارشاد فرمایا:۔