خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 25
25 انتظامیہ کو دیکھنا بھی پڑتا ہے۔لیکن آپ لوگوں سے میں کہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ جو طلباء آئے ہیں اعلیٰ مثالیں قائم کریں اور ہر لحاظ سے قائم کریں تو جامعہ کی تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ہمیشہ آپ کو اس نام سے یاد کیا جائے گا کہ یہ ایسے طلباء تھے جن سے بعد میں آنے والوں نے بھی راہنمائی حاصل کی۔کیونکہ لمبی کلاسیں چلنی ہیں ہر سال داخلے ہوں گے تو ظاہر ہے وہ آپ کے نمونے بھی دیکھ رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے، نیکیوں میں بڑھتے چلے جانے اور اپنے وقف کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ہمیشہ آپ کو اس بات پر فخر رہے اور یہ فخر عاجزی میں الفضل 7 دسمبر 2005 ء ) بڑھائے۔ٹریکٹ اور رسالے شائع کرنے کی تحریک ایک تحریک آپ نے یہ فرمائی کہ دعوت الی اللہ کے لئے زبانی اور لسانی خدمات کے علاوہ چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ اور رسالے لکھ کر شائع کئے جائیں۔حضور کی اس تحریک کا ذکر کرتے ہوئے ایڈیٹر بدر ہیں:۔جو صاحب خودا نتظام نہ کر سکیں یا اپنے نام پر شائع نہ کر سکتے ہوں۔وہ مضمون لکھ کر دفتر بدر میں بھیج دیں۔چھپوائی اور تقسیم کرائی کا خرچ ساتھ بھیج دیں۔ہم انتظام کر دیں گے۔سب احباب کو چاہئے کہ اس ثواب میں شریک ہوں۔پہلے دعا کریں۔بہت دعا کریں۔پھر مضمون لکھیں۔خالصتاً رضاء الہی کے لئے۔اسلام کی نصرت کے واسطے لاہور اور بڑے شہروں کے دوست تو تمام انتظام بخوبی وہیں کر سکتے ہیں۔ایسے تمام ٹریکٹوں کا نوٹس اخبار ”بدر میں مفت شائع ہوتا رہے گا“۔( بدر 22 راگست 1912 ء ص 2) حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں جماعت کے اہل قلم احباب نے دھڑا دھڑ ٹریکٹ لکھ کر چھاپنے شروع کر دیے۔اسی ضمن میں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ مال غنیمت کی تقسیم کے لئے جو اللہ اور رسول کا حق ہے اس کا مصرف موجودہ زمانہ میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہستی، اس کی صفات، اس کے افعال اور اس کے کلام پاک کی اشاعت پر رسالے اور ٹریکٹ شائع کئے جائیں اور رسول کریم علی لوہے کے حصہ کی ادائیگی کے الله