خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 361
361 15 جنوری 1967ء کو ہوا۔حضرت مصلح موعودؓ کو حاصل ہونے والے آسمانی علوم کو یہ ادارہ نہایت عمدگی سے محفوظ کر رہا ہے اور آپ کے مقاصد کی تکمیل کرتے ہوئے بیش بہا خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اس ادارہ کی طرف سے اب تک شائع ہونے والی کتب درج ذیل ہیں۔خطبات محمود ( خطبات جمعہ، نکاح ، عیدین )18 جلدیں انوار العلوم ( حضور کی کتب، تقاریر تحریرات ) 19 جلدیں سوانح فضل عمر مکمل 5 جلد میں م رویا و کشوف سید نامحمود خلافت علی منہاج النبوۃ از افاضات حضرت مصلح موعود سیر روحانی، سیرۃ النبی، فضائل القرآن ، نظام نو ، احمدیت ، تقاریر محمد سمیت 50 کے قریب قیمتی کتب شائع کی جاچکی ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ کی خواہش کی تکمیل میں فضل عمر فاؤنڈیشن نے خلافت لائبریری کی عمارت تعمیر کر کے صدر انجمن احمدیہ کے حوالے کی جس کا افتتاح حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے 3 اکتوبر 1971ءکو فرمایا۔چند سال قبل اس عمارت میں توسیع بھی ہو چکی ہے اور اس وقت اس میں کئی لاکھ کتب و رسائل اور قلمی نسخے موجود ہیں۔سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی خواہش تھی کہ جماعت کے اہل علم و قلم احباب دینی علمی مسائل پر تصانیف مرتب کر کے شائع کریں۔اس خواہش کی تکمیل کے لئے فضل عمر فاؤنڈیشن نے تصانیف کے انعامی مقابلے ہر سال منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔اس ضمن میں متعلقہ عنوانات کو پانچ اصناف میں تقسیم کر کے ہر صنف کے عنوانات میں اول قرار پانے والے مقالوں کے لئے انعام دینے کا فیصلہ کیا۔اس طرح ہر سال پانچ انعامات دینے کی گنجائش رکھی جاتی ہے۔یہ مقالہ جات 1967ء سے جاری ہیں۔مئی 2007 ء تک 129 مقالے موصول ہوئے جن میں 37 کو انعام دیا جا چکا ہے۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کے منشاء مبارک کے مطابق فضل عمر فاؤنڈیشن نے جدید طرز کا