خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 329
329 آتے ہیں۔پس بیدار ہو جاؤ اور آنکھیں کھول کر اس کے افعال کی طرف نگاہ رکھو کہ اس کا غیب غیر معمولی امور کو پوشیدہ کئے ہوئے ہے جو ظاہر ہو کر رہیں گے اور دنیا ان کو چھپانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکے گی۔آپ لوگ اس کے فضل کے وارث ہو کر رہیں گے خواہ دنیا اسے پسند کرے یا نہ کرے۔پھر فرمایا: میں اس امر کی طرف بھی آپ کی توجہ پھرانی چاہتا ہوں کہ اس سال بعض اضلاع میں گیہوں کی فصل خراب ہو گئی ہے اور اس کا اثر چندوں پر پڑنا بعید نہیں۔پس چاہئے کہ احباب اس امر کا بھی خیال رکھیں اور اس کو پورا کرنے کی بھی کوشش کریں اور ان اضلاع کے دوستوں کو بھی جہاں نقصان ہوا ہے میں کہتا ہوں کہ لا تخش عن ذى العرش افلا سا۔خدا تعالیٰ سے کمی کا خوف نہ کرو اور اس کے دین کی راہ میں قربانی سے نہ گھبراؤ کہ خدا تعالیٰ اس کا بدلہ آپ کو آئندہ موسم میں دے دیگا اور آپ کی ترقی کے بیسیوں سامان پیدا کر دے گا۔خلیفہ وقت کے اس ارشاد پر مخلصین نے لبیک کہا اور کئی جماعتوں نے اپنے وعدے پورے کر ( تاریخ احمدیت جلد 5 ص54) چندہ خاص کی تیسری تحریک حضور نے خزانہ پر قرضوں کی وجہ سے جو بار پڑ گیا تھا۔اس کو ہلکا کرنے کے لئے 1931ء میں جماعت سے چندہ خاص کی ادائیگی کی اپیل فرمائی۔حضور فرماتے ہیں:۔دین کے کام پر قحط کا اثر نہیں پڑتا اور نہیں پڑنا چاہئے۔چونکہ دنیا کی حالت کو دیکھتے ہوئے خطرات بہت زیادہ ہیں اور ہماری جماعت پر 80,70 ہزار کا قرضہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس سال ہم یہ تمام قرض اتار دیں۔ممکن ہے اگلے سال مالی حالت اور بھی زیادہ کمزور ہو جائے اور ہمارے لئے قرض اتارنا قریباً ناممکن ہو جائے۔اس لئے میں نے جماعت کے احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ایک ماہ کی آمدنی ان اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ادا کریں۔یہ چندہ خاص ایسا ہے کہ اس میں چندہ ماہواری اور چندہ جلسہ سالانہ بھی شامل ہے۔اس لئے یہ پہلی تحریکوں کے مقابلہ میں معمولی تحریک