خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 322 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 322

322 عالمی شناخت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نے نہ صرف اپنے بڑے بڑے منصو بے مثلاً مساجد اور مشن ہاؤسز وغیرہ وقار عمل کے ذریعہ مکمل کئے بلکہ ماحول اور معاشرہ کی صفائی کے لئے بھی کا رہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ان میں سڑکوں کی تعمیر ، عمارتوں کی تعمیر، شجر کاری اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں اور یہ سلسلہ صرف برصغیر یا افریقہ میں محدود نہیں یورپ اور امریکہ میں بھی پھیلا ہوا ہے۔چنانچہ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی ہر نئے سال کا آغاز یکم جنوری کو وقار عمل سے کرتی ہے۔یہ اب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے مستقل پروگرام میں شامل ہے کہ جرمنی بھر میں مقامی مجالس اپنے اپنے علاقے میں شہر کی انتظامیہ سے اجازت حاصل کر کے اور کچھ مقامات پر انتظامیہ سے مل کر شہر میں صفائی کا کام کرتی ہیں۔31 دسمبر کی رات کو نئے سال کی خوشی میں جب لوگ پٹانے چلاتے ہیں تو عمو ما سارے شہرے میں اور خصوصاً شہر کی مشہور جگہوں پر گندگی کے انبار لگ جاتے ہیں جس میں پٹاخوں کے بچے ہوئے حصے اور جلے ہوئے باردو کی خاک اور کاغذ وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔اس سارے گند کو بعض جگہوں سے مشینوں کے ذریعہ بھی صاف نہیں کیا جا سکتا۔مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی چند سالوں سے مختلف شہروں میں انتظامیہ سے رابطہ کر کے پیشکش کرتی ہے کہ ہم بھی اپنے شہر کی صفائی میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔اس طرح انتظامیہ شہر کا کچھ حصہ خدام الاحمدیہ کے ذمہ لگا دیتی ہے۔یہ امر جرمن قوم کے لئے حیران کن ہے کہ کسی غیر قوم کے نوجوان اکٹھے ہو کر علی اصبح شہر کی صفائی کر رہے ہیں۔ان کی اپنی قوم کے باشندے جنہوں نے بڑی بے دردی سے یہ گند ڈالا تھا اب نیند کے مزے لے رہے ہیں تو دیار غیر سے آئے چند دیوانے راکھ کے ان ڈھیروں کو اکٹھا کر کے ان گلیوں کو دوبارہ صاف ستھرا بنا کر ان شہریوں کو یہ پیغام دیتے نظر آ رہے ہیں کہ ابھی دنیا میں خدا کے ایسے بندے موجود ہیں جو محض خدا کی خوشنودی کی خاطر اس کی مخلوق کی بھلائی کے لئے اپنا آرام قربان کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔اور پھر اس مادی دور میں یہ سارا کام بغیر کسی معاوضہ کے کرتے ہیں۔(الفضل 12 مارچ 2004ء)