خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 207
207 میں نے عام طور پر لڑکوں سے سوال کر کے دیکھا اور مجھے معلوم ہوا کہ کثرت سے طالب علم ایسے ہیں جنہوں نے کبھی اخبار کو پڑھا ہی نہیں۔کیا دنیا میں کبھی کوئی ڈاکٹر کام کر سکتا ہے جسے معلوم ہی نہیں کہ مرضیں کون کون سی ہوتی ہیں۔میں نے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہے۔آپ راتوں کو بھی کام کرتے اور دن کو بھی کام کرتے اور اخبارات کا باقاعدہ مطالعہ رکھتے۔اسی تحریک کے دوران میں خود اکتوبر سے لے کر آج تک بارہ بجے سے پہلے کبھی نہیں سویا اور اخبار کا مطالعہ کرنا بھی نہیں چھوڑا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کو تو میں نے اس طرح دیکھا ہے کہ جب ہم سوتے اس وقت بھی آپ جاگ رہے ہوتے اور جب ہم جاگتے تو اس وقت بھی آپ کام کر رہے ہوتے۔جب انہیں پتہ ہی نہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے تو وہ دنیا میں کام کیا کر سکتے ہیں۔میں نے جس سے بھی سوال کیا۔معلوم ہوا کہ اس نے اخبار کبھی نہیں پڑھا۔(خطبات محمود جلد 16 ص36) آپ کی توجہ اور تحریکات کی بدولت آپ کے دور خلافت میں متعدد اخبارات اور رسائل دنیا بھر سے جاری ہوئے۔صرف قادیان اور ربوہ سے 25 کے قریب جرائد قادیان اور ربوہ سے شائع ہونے لگے جن میں اردو، عربی، انگریزی، گورمکھی اور ہندی زبانوں کے تبلیغی اور تربیتی رسائل شامل ہیں۔کئی رسالے جماعت کی ذیلی تنظیموں کی طرف سے جاری کئے گئے۔مسلسل تحریکات کا خلاصہ ان اخبارات و رسائل کے متعلق حضرت مصلح موعودؓ نے مسلسل کئی تحریکیں فرمائیں جن کا خلاصہ درج ہے۔1۔احباب کثرت سے ان اخبارات و رسائل کا مطالعہ کریں۔2۔احباب ان میں مضامین تحریر کریں۔3۔رسالے اپنا معیار بہتر بنائیں اور مضامین میں وسعت اور تنوع پیدا کیا جائے۔4۔ان کی خریداری اور اشاعت بڑھائی جائے۔5۔جماعت کے باہر دوسرے احباب کو بھی یہ جرائد بھجوائے جائیں۔حضور جلسہ سالانہ پر قریباً ہر سال جلسہ سالانہ پر نئی کتب کے علاوہ اخبارات و رسائل سے متعلق