خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 189 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 189

189 ممکن ہے اللہ تعالیٰ اسی کی بدولت ہمارے موجودہ ابتلاؤں کو دور کر دے۔خطبہ جمعہ کے بعد حضور نے منار کی اس عمارت پر اپنے دست مبارک سے اینٹ رکھی جو نا تمام تھی۔بظاہر حالات بہت مخدوش تھے۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت خلیفہ البیع الثانی کی توجہ اور خالصین کی قربانیوں سے دسمبر 1916ء میں منار قریباً مکمل ہو گیا اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی اجازت خاص سے حضرت چوہدری مولا بخش صاحب کی طرف سے یادگاری پتھر نصب کیا گیا۔فروری 1923ء میں اس پر گیس کے ہنڈے نصب ہوئے۔1929ء میں منارہ اسی پر گھڑیال لگانے کے لئے ویسٹ اینڈ واچ کمپنی سے خط و کتابت کی گئی۔1930ء میں منار پر لیمپ لگائے گئے اور 1931ء میں ٹاور کلاک آیا۔اکتوبر 1935ء میں منارہ اسی پر بجلی کے لئے وائرنگ کی منظوری دی گئی۔منارہ مسیح کی تکمیل سے وہ تمام اغراض و مقاصد پورے ہوئے جو اس کی بنیاد کے وقت حضرت مسیح موعود کے پیش نظر تھے اور جیسا کہ حضور نے خبر دی تھی ، اس کی تعمیر کے بعد اسلام کی روشنی دنیا کے کناروں تک پہنچ گئی اور تبلیغ اسلام کے ایک جدید اورانقلابی دور کا آغاز ہوا۔حضرت مسیح موعود نے فیصلہ فرمایا تھا کہ منارہ اُسیح کے لئے کم از کم سو روپیہ دینے والوں کے نام منار پر بطور یادگار کندہ کرائے جائیں گے چنانچہ منار کی تکمیل کے بعد اس پر قریباً 1929ء میں دوسو گیارہ مخلصین کے نام لکھوا دیے گئے۔فرمایا: قادیان بار بار آنے کی تحریک 28 دسمبر 1915ء کو جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضور نے بار بار قادیان آنے کی نصیحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ جو لوگ قادیان نہیں آتے مجھے ان کے ایمان کا خطرہ ہی رہتا ہے بار بار یہاں آؤ تا کہ حضرت مسیح موعود کی صحبت یافتہ جماعت کے پاس بیٹھو۔حضرت مسیح موعود کے نشانات کو دیکھو اور اپنے دلوں کو صیقل کرو۔میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگوں نے اس وقت تک کچھ نہیں سیکھایا کچھ نہیں حاصل کیا۔آپ نے بہت کچھ سیکھا اور بہت کچھ حاصل کیا ہے مگر اس کو قائم اور تازہ رکھنے کے لئے یہاں آؤ اور بار بار آؤ۔بہت لوگ ایسے ہیں جو صرف جلسہ پر آتے ہیں اور پھر نہیں آتے۔