خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 124 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 124

124 طرف سے جواب آئے کہ آؤ جو سُنانا چاہتے ہو سنا لو۔اس رنگ میں تبلیغ کے نتیجہ میں کچھ لوگ غور کے لئے تیار ہو جائیں گے۔مگر اس وقت تو یہ حالت ہے کہ غور کرتے ہی نہیں۔پس اب اس رنگ میں کام شروع کرنا چاہئے اس کے لئے ضرورت ہے ایسے مخلص کارکنوں کی جو اپنا وقت اس کام کے لئے دے سکیں۔بہت سی چٹھیاں لکھنی ہوں گی۔چٹھیاں چھپی ہوئی بھی ہوسکتی ہیں مگر پھر بھی ان کو بھیجنے کا کام ہوگا۔اگر جواب آئے تو اُن کا پڑھنا اور پھر اُن کے جواب میں بعض چٹھیاں دستی بھی لکھنی پڑیں گی۔بعض چٹھیوں کے مختلف زبانوں میں تراجم کرنے ہوں گے اور یہ کافی کام ہوگا۔اس کے لئے جن دوستوں کو اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ اس کام میں مدد کریں۔پھر جو دوست الفضل“ کا خطبہ نمبر اور سن رائز دوسروں کے نام جاری کرا سکیں وہ اس رنگ میں مدد کریں۔امداد دینے والے دوست اپنے نام میرے سامنے پیش کریں میں خود تجویز کروں گا کہ کن لوگوں کے نام یہ پرچے جاری کرائے جائیں۔پھر اس سلسلہ میں اور جو دوست خدمت کے لئے اپنا نام پیش کرنا چاہیں وہ بھی کر دیں۔ان کے ذمہ کام لگا دیئے جائیں گے۔مثلاً یہ کہ فلاں قسم کے خطوط فلاں کے پاس جائیں اور اُن کے جواب بھی وہ لکھیں۔اس کام کی ابتداء کرنے کے لئے میں نے ایک خط لکھا ہے جو پہلے اردو اور انگریزی میں اور اگر ضرورت ہوئی تو دوسری زبانوں میں بھی ترجمہ کرا کے دنیا کے بادشاہوں اور ہندوستان کے راجوں مہاراجوں کی طرف بھیجا جائے گا۔اس قسم کے خطوط بھی وقتا فوقتا جاتے رہیں۔مگر اصل چیز ”الفضل“ کا خطبہ نمبر یا سن رائز“ ہے جو ہر ہفتہ اُن کو پہنچتا رہے اور چونکہ خطبہ کے متعلق مسنون طریق یہی ہے کہ وہ اہم امور پر مشتمل ہو اس لئے اس میں سب مسائل پر بحشیں آجاتی ہیں۔اس میں سلسلہ کے مسائل بھی ہوتے ہیں۔جماعت کو قربانی کی طرف بھی توجہ دلائی جاتی ہے اور مخالفوں کا ذکر بھی ہوتا ہے اور اس طرح جس شخص کو ہر ہفتہ یہ خطبہ پہنچتا رہے احمدیت گویا ئنگی ہو کر اس کے سامنے آتی رہے گی اور وہ بخوبی اندازہ کر سکتا ہے کہ اس جماعت کی امنگیں اور آرزوئیں کیا ہیں کیا ارادے ہیں یہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔دشمن کیا کہتا ہے اور یہ کس رنگ میں اس کا مقابلہ کرتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں؟ اگر اس رنگ میں کام شروع کیا جائے تو ایک شور مچ سکتا ہے۔اگر دو ہزار آدمی بھی ایسے ہوں جن کے پاس ہر ہفتہ سلسلہ کا لٹریچر پہنچتا ہے تو بہت اچھے نتائج کی توقع کی جاسکتی ہے۔ان لوگوں کو چٹھیاں بھی جاتی رہیں اور ان سے پوچھا جائے کہ آپ ہمارا