تحریک وقف نو — Page 5
1 بسم الله الرحمن الرحیم خطبہ جمعہ فرموده سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخه ۳ اپریل ۱۹۸۷ء مطابق ۳ شهادت بش ۱۳۹۶ بيت الفضل لندن اگلی صدی کے حقیقی استقبال کی اہمیت پیدا کرنے والی ایک نہایت مبارک تحریک آئندہ دو سالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کو خدا اور اس کے دین کی خاطر ابھی سے وقف کریں تاکہ واقفین بچوں کی ایک عظیم الشان فوج محمد رسول اللہ ان کے خدا کی غلام بن کر انگلی صدی میں داخل ہو رہی ہو یہ ایک تحفہ ہے جو ہم نے اگلی صدی کیلئے خدا کے حضور پیش کرتا ہے جماعت کا ہر طبقہ اس تحفہ کیلئے تیار ہونا چاہئے۔دنیا بھر میں بلا استثناء جماعت کے ہر طبقہ سے لکھوکھا وا تعین زندگی آنے چاہئیں آئندہ صدی میں دین حق کو بکثرت ہر جگہ پھیلانے کے لئے لاکھوں تربیت یافتہ واقفین درکار ہوں گے در ستاد رفته