تحریک وقف نو — Page 41
72 رہتا ہے اور دن بدن اسکے اندر وہ تقدس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جو خدا کے بچے تعلق کے بغیر پیدا نہیں ہو سکے۔اور دنیا کی کوئی تعلیم اور کوئی تربیت وہ اندرونی تقدس انسان کو نہیں بخش سکتی جو خدا تعالٰی کی معرفت اور اسکے پیار اسکی محبت کے نتیجے میں نصیب ہوتا ہے۔پس ان بچوں کی تربیت میں دعاؤں سے بہت زیادہ کام لیں۔خود انکے لیے دعا کریں اور انکو دعا کرنے والے بچے بنائیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ ان ذرائع کو اختیار کر کے انشاء اللہ تعالٰی جماعت کے سپرد کرنے سے پہلے پہلے ہی یہ بچے ہر قسم کے حسن سے آراستہ ہو چکے ہوں گے اور ایسے ماں باپ بڑی خوشی کے ساتھ اور کامل اطمینان کے ساتھ ایک ایسی قربانی خدا کے حضور پیش کر رہے ہوں گے جسے انہوں نے اپنی توفیق کے مطابق خوب سجا کر اور بنا کر خدا کے حضور پیش کیا ہو گا اللہ تعالی ہمیں ان اعلیٰ تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین کہ یاد رکھیں کہ بچوں کی تربیت کیلئے آپکو اپنی تربیت ضرور کرتی ہوگی *******