تحریک وقف نو — Page 55
101 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تحمدَة وَتُصَلّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِي خدا کے فضل اور رحم کیساتھ هو الناصر خطبہ جمعہ فرمودہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالٰی تاریخ 89 - 12 -1 بمقام - مسجد فضل - لندن تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: پاکستان سے انگلستان کی طرف عارضی ہجرت کرنے کے بہت سے فوائد ایسے تھے جو رفتہ رفتہ روشن ہوئے: اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت واضح ہوتی چلی گئی ان بہت سے فوائد میں سے جو خدا کی تقدیر کے مطابق ہمیں لانا اس طرح عطا ہوئے تھے جیسے بچے کو دوا دی جاتی ہے اور اس کی شفا کے لیے اس کی زندگی کے لیے اس کی بقا کے لئے وہ دوا ضروری ہوا کرتی ہے خواہ کیسی ہی کڑوی کیوں نہ ہو اللہ تعالی نے اپنے فضل سے اس طرح ہمیں رحمتیں گھوٹ گھوٹ کے پلائیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ بعض خدمت کے ایسے میدان نظر کے سامنے ابھرے جن کی طرف پہلے کوئی توجہ نہیں تھی مثلا" ایک لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود مشرقی دنیا جو اشتراکی دنیا کھلاتی ہے یعنی مشرق کا وہ حصہ جو اشتراکیت کے قبضے میں ہے اس میں بسنے والے اربوں انسانوں کے لیے ہم نے کوئی تیاری نہ کی تھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالٰی نے الہاما" یہ خوشخبری عطا فرمائی