تحریک وقف نو

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 65

تحریک وقف نو — Page 57

105 104 اہمیت دے رہے تھے انکا نام خاور صاحب ہے خاور صاحب کہلاتے ہیں اگرچہ روسی زبان تو یہ کچھ سیکھ چکے تھے لیکن اتنا عبور کہ قرآن کریم کا ترجمہ کر سکیں اور ذمے داری سے کر سکیں یہ تو بہت بڑی بات تھی لیکن ابتدائی کاموں میں محمد اور مددگار بہت ثابت ہوئے پھر اللہ تعالٰی نے اسکا ایک اور سامان پیدا فرما دیا اور یہ چند مثالیں جو آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ کس طرح خدا کی تقدیر کام کرتی ہے بندوں کے ہاتھ حرکت تو کرتے ہیں مگر خدا کے ہاتھوں میں بندوں کے قدم آگے تو اٹھتے ہیں لیکن خدا کی طاقت سے آگے اٹھتے ہیں اور تمام وہ امور جو دین کیلئے سر انجام دینے کی توفیق ملتی ہے ان پر جب آپ آفاقی نظر ڈالتے ہیں تو آپ کو جابجا خدا تعالٰی کی تقدیر کار فرما دکھائی دیتی ہے نظر آنے لگتی ہے کہ کس طرح کسی موقع پر خدا کی تقدیر نے کیا ساہن پیدا فرمایا چنانچہ انگلستان میں روہی زبان کا ایسا ماہر ملنا جو عربی کا بھی ماہر ہو یا دینی اصطلاحات کو سمجھتا ہو یہ بہت مشکل کام تھا لیکن اللہ تعالی کی شان ہے کہ ہندوستان سے ایک ایسا ماہر احمدی عالم مل گیا جس نے روس میں روسی زبان میں پی ایچ ڈی کیا تھا ان کے والد صاحب اتفاق سے کراچی ان دنوں تشریف میں لائے جن دنوں میں میں بھی وہاں گیا ہوا تھا اور ان سے چند مجالس ہو ئیں وہ ویسے تو بڑے مخلص ندائی آدمی تھے لیکن اس کے بعد ان کے دل میں غیر معمولی طور پر یہ جذبہ پیدا ہوا کہ میرا یہ بیٹا جو روسی زبان سیکھ کے آیا ہے یہ بھی دین کی خدمت میں آئے چنانچہ انہوں نے مجھے خط لکھنے شروع کیے کہ یہ تو دین سے بالکل بے بہرہ ہو چکا ہے اور خالی ہو کے واپس لوٹا ہے اور میری بڑی تمنا ہے کہ کسی طرح یہ خدمت دین میں کام آئے چنانچہ ان کے لیے دعا کی بھی توفیق ملی ان سے رابطہ بھی ہوا اور وہ پروفیسر صاحب خود انگلستان تشریف لائے اپنا وقت وقف کیا اور ان کی کایا پلٹ گئی وہ جن کو ان کے والد کہتے تھے کہ مجھے ان کا دل خالی دکھائی دیتا ہے وہ نور ایمان سے بھر گیا اخلاص سے بھر گیا بہت ہی انہوں نے وقت قربان کیا لمبا عرصہ یہاں بھی ٹھہرے اور واپس جا کے بھی مسلسل قرآن کریم کے روسی ترجمے پر محنت کی اور اس کے بعد پھر ہمیں بعض پروفیسروں کو دکھانے کی توفیق کی تاکہ وہ اسے اور چمکائیں اور زبان کے لحاظ سے کوئی سقم رہ گئے ہوں تو وہ ان کو دور کریں۔اس رنگ میں خدا تعالٰی نے ہمیں مختلف تراجم کی بھی توفیق عطا فرمائی اور جیسا کہ میں نے مثال دی ہے خود بخود سامان مہیا فرما تا رہا ہے خاور صاحب کلیم خاور ناہم ہے ان کا یہ کسی اور کام کے سلسلے میں کسی پروفیسر سے ملنے جاتے ہیں وہاں ان کا ایک دوست پروفیسر مشرقی یورپ کا کسی زبان کا ماہر آجاتا ہے تعارف ہوتا ہے تو اچانک یہ ان کو کہتے ہیں کہ بھئی ہمیں تو آپ کی تلاش تھی اور اس طرح ایک انسان کی تلاش کی دوسرا انسان مدد کرتا چلا جاتا ہے اور یہ رابطے اس طرح پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں گویا مقدر تھے معین طور پر ان کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور ان سارے امور پر جب آپ نگاہ ڈالیں تو کوئی احمق سے احمق آدمی بھی یہ نہیں کہہ سکتا اگر اس کے دلمیں سچائی کا شائبہ ہو کر یہ سارے بے شمار اتفاقات ہمیں یہ تقدیر مرے چل رہی تھی اور اس تھوڑے سے عرصے میں حیرت انگیز طور پر کثرت کیساتھ مشرقی یورپ کی زبانوں میں اسلام کا لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی روسی زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی چینی زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی اور ہم انتظار میں بیٹھے رہے کہ اب دیکھیں خدا آئندہ کیا سامان کرتا ہے؟ بہت بڑی بڑی دیوار میں رستے میں حائل تھیں لیکن اب دیکھیں کہ آپ کے دیکھتے دیکھتے وہ دیوار میں ٹوٹنی شروع ہو گئیں جب دیوار برلن کر رہی تھی اور ٹیلی ویمن پر لوگ دیکھ رہے تھے اور عجیب عجیب رنگ میں اپنی خوشیوں کے اظہار کر رہے تھے اور جوش کا اظہار کر رہے تھے تو میرا دل اللہ کی حمد کے ترانے گا رہا تھا وہ سمجھتے تھے کہ ان کی خاطر دیوار برلن گرائی جارہی ہے