تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار

by Other Authors

Page 68 of 71

تحریک پاکستان میں جماعت احمدیہ کا کردار — Page 68

ہندوستان میں جماعت احمدیہ اور آپ کو پیش آئے۔اس لیے کہ آپ کا مکان گو آپ کے ہاتھ سے جاتا رہا گر آپ کے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکان مل گیا اور آپ کے مقدس نام پر ایک عظیم الشان اسلامی مملکت قائم ہوگئی جس نے مسلمانوں کے لیے ترقی کے وسیع دروازہ سے کھول دیئے اور ایک بین الاقوامی اسلامتتان کی بنیا د رکندی چنانچہ آپ نے پاکستان میں پہنچ کر یہ پر شوکت اعلان فرمایا :- پاکستان کا مسلمانوں کو مل جاتا اس لحاظ سے بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سانس لینے کا موقعہ میتر آگیا ہے اور وہ آزادی کیساتھے ترقی کی دوڑ میں حصہ لے سکتے ہیں۔اب اُن کے سامنے ترقی کے اتنے غیر محدود ذرائع ہیں کہ اگر وہ اُن کو اختیار کریں تو دنیا کی کوئی قوم اُن کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی اور پاکستان کا مستقبل نہایت ہی شاندار ہو سکتا ہے۔مگر پھر بھی پاکستان ایک چھوٹی چیز ہے۔ہمیں اپنا قدم اس سے آگے بڑھانا چاہیئے اور پاکستان کو اسلامستان کی بنیاد بنانا چاہیے۔بیشک پاکستان بھی ایک اہم چیز ہے بیشک